منی لانڈرنگ کیس! عدالت نے آصف زرداری، فریال تالپور کو بڑا سرپرائز دیدیا 17

منی لانڈرنگ کیس! عدالت نے آصف زرداری، فریال تالپور کو بڑا سرپرائز دیدیا

کراچی(سی پی پی ) بینکنگ کورٹ نے آصف علی زرداری، فریال تالپور اور 9 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع کردی جبکہ انور مجید اور عبدالغنی مجید کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت 6 فروری کو ہوگی۔بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی تو آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے تاہم ایف آئی اے کے تفتیشی افسر اسلام آباد میں ہونے کے باعث پیش نہ ہوسکے۔اس موقع پر عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسر موجود ہے،

نہ ایف آئی اے کا ریکارڈ، کیس کیسے چلائیں، پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے، ریکارڈ اور تفتیشی افسر کو آنے دیں۔بینکنگ کورٹ کے فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ عدالت کیس سننے کو تیار ہے، مگر فائل موجود نہیں، عبوری چالان موجود ہے اور عدالت اسی کی بنیاد پر ضمانت سن سکتی ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کے وکیل سے مکالمے کے دوران کہا فائل ہے تو درخواست ضمانت پر دلائل دے دیں۔ اس موقع پر انور مجید کے وکیل نے درخواست کی کہ ایف آئی اے اب حتمی چالان پیش کرے تاکہ عدالت میں سماعت کی جائے، جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر ممتاز الحسن نے موقف اختیار کیا سپریم کورٹ کے حکم میں صرف معاملہ نیب کو بھیجنے کا کہا گیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ تھوڑا انتظار کرلیں اور ریکارڈ آنے دیں، آپ کو پورا موقع دیں گے۔ عدالت نے آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر 9 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 14 فروری کے لیے ملتوی کردی۔ جب کہ عدالت نے کیس میں نامزد انور مجید اور عبدالغنی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 6 فروری کے لیے ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے کے حلقے پر نوازشات کی بارش کر دی

The put up منی لانڈرنگ کیس! عدالت نے آصف زرداری، فریال تالپور کو بڑا سرپرائز دیدیا appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download Nulled WordPress Themes
Download Nulled WordPress Themes
Download WordPress Themes
Download WordPress Themes
udemy free download
download xiomi firmware
Premium WordPress Themes Download
free download udemy course

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں