مصر کے چرچ میں نصب بم کو ناکارہ بناتے ہوئے اہلکار جاں بحق 10

مصر کے چرچ میں نصب بم کو ناکارہ بناتے ہوئے اہلکار جاں بحق

قاہرہ: مصر میں قطبی آرتھوڈوکس چرچ میں نصب بم کو ناکارہ بناتے ہوئے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے ماہر اہلکار مصطفیٰ عابد قاہرہ کے نواح میں واقع شہر نصر کے قطبی چرچ میں چھپائے گئے بم کو ناکارہ بناتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جب کہ دو اہلکار شدید زخمی ہیں۔

زخمی پولیس اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے جاں بحق افسر کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور اسپتال میں زخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بم کو ایک تھیلے میں بند کرکے چرچ کی چھت پر رکھا گیا تھا، بم کی موجودگی کی اطلاع پر خصوصی ٹیم کو طلب کیا گیا تھا۔ کسی شدت پسند جماعت نے بم نصب کرنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مصر کی آبادی کا 10 فیصد عیسائیوں کے ایک گروہ ’قطبی مسیحیوں‘ پر مشتمل ہے، یہ مصر میں مضبوط ترین اقلیتی گروہ ہے تاہم انہیں شدت پسندوں کی جانب سے حملوں کا سامنا رہا ہے۔ دو سال میں 200 سے زائد قطبی مسیحیوں کو قتل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  تھریسامے کے بریگزٹ معاہدے پر ایک اور برطانوی وزیر مستعفی

The put up مصر کے چرچ میں نصب بم کو ناکارہ بناتے ہوئے اہلکار جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.

Download Nulled WordPress Themes
Free Download WordPress Themes
Download WordPress Themes Free
Free Download WordPress Themes
ZG93bmxvYWQgbHluZGEgY291cnNlIGZyZWU=
download lenevo firmware
Download WordPress Themes
free download udemy course

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں