مری میں2روز سے برفباری جاری ،2فٹ تک برف پڑنے سے ہزاروں سیاح مشکلات سے دوچار ،سینکڑوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں 23

مری میں2روز سے برفباری جاری ،2فٹ تک برف پڑنے سے ہزاروں سیاح مشکلات سے دوچار ،سینکڑوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں

راولپنڈی ( آن لائن )ملک کے بالائی علاقوں سمیت ملکہ کوہسار مری میں2روز سے جاری برفباری اور مری میں2فٹ تک برف پڑنے سے ہزاروں سیاح مشکلات سے دوچار ہو گئے مری انتظامیہ اور سٹی ٹریفک پولیس کی بد انتظامی کے باعث سینکڑوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں مری میں سیاحوں کے رش کے باعث ٹریفک جام ، راستوں کی بندش اور شدید سردی نے سیاحوں کا مزہ پھیکا کر دیامری سے آنے والے سیاحوں کے مطابق اگرچہ اس وقت مری میں موسم انتہائی جوبن پر ہے اور

موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے ملک کے دوردراز علاقوں سے سیاح اپنے بچوں کے ہمراہ آتے ہیں لیکن انتظامیہ و پولیس کی جانب سے موسم کی مناسبت سے کوئی انتظامات نہ ہونے سے شہری انتہائی اذیت سے دوچار ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے صرف بیانات کی حد تک تو انتظامات موجود ہیں لیکن عملی طور پر سیاح بے یارو مددگار نظر آتے ہیں انہوں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے سنو بائیکس،خشک میوہ جات کے پیکٹس اور پانی کی بوتلوں کی فراہمی کا حقیقت سے دور کا بھی کوئی واسطہ نہیں اگرچہ محکمہ ہائی وے کی جانب سے سڑکوں سے برف ہٹانے کے لئے ہیوی مشینری موجود ہے لیکن انفرادی سطح پر برف میں پھنس جانے والے سیاحوں کی گاڑیاں نکالنے کے لئے ٹریفک پولیس یا انتظامیہ کا کوئی اہلکار کہیں نظر نہیں آتا جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے دی گئی ہیلپ لائن یا مسلسل مصروف ملتی ہے یا کال سننے کے بعد انتظار کی سولی پر لٹکا دیا جاتا ہے سیاحوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی ہیت کہ سیاحوں کی دیکھ بھال اور بروقت امداد کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ مہینوں میں ہونے والی غیر معمولی مندی نے میوچل فنڈکے منافع کونقصان میں تبدیل کردیا

The submit مری میں2روز سے برفباری جاری ،2فٹ تک برف پڑنے سے ہزاروں سیاح مشکلات سے دوچار ،سینکڑوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download Best WordPress Themes Free Download
Download WordPress Themes Free
Download WordPress Themes
Premium WordPress Themes Download
free download udemy course
download micromax firmware
Download Premium WordPress Themes Free
free download udemy course

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں