لاہور کے سستے بازاروں میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع 8

لاہور کے سستے بازاروں میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع

 لاہور: صوبائی دارالحکومت میں لگنے والے سستے رمضان بازاروں میں کروڑوں روپے کی مبینہ بدعنوانی کا معاملہ محکمہ، اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق اینٹی کرپشن کو رمضان بازاروں کیلئے خریداریوں کی مد میں بوگس بلوں  کے ذریعے 38کروڑ روپے کی ادائیگیوں کے بارے میں شوائد ملے تھے جس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے  رمضان بازاروں میں بوگس بلز کے ذریعے ادائیگیوں کی تحقیقات کیلئے سورس رپورٹ پر کارروائی شروع کر دی۔

شہرکے تمام ٹاؤنز میں سال 2018, 2017میں لگائے گئےرمضان بازاروں کیلئےٹینٹ، ایئرکولرز سمیت دیگر سامان کی خریداریوں کی تحقیقات ہوں گی، محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے eight ٹی ایم او سمیت کنٹریکٹرز کو طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں رمضان بازاروں کے صارفین کی تعداد 67 لاکھ سے تجاوز

طلب کیے جانے والے افسران میں فیصل شہزار ٹی ایم او گلبرگ ٹاون , علی عباس ٹی ایم او نشتر ٹاون , اقبال فرید ٹی ایم او داتا گنج بخش ٹاون , عبدالرزاق ٹی ایم او سمن آباد , علی حسن جعفری ٹی ایم او اقبال ٹاون , میاں محمد بخش ٹی ایم او عزیز بھٹی ٹاون , ملک طارق ٹی ایم او شالمار ٹاون , احسان سرور ٹی ایم او واہگہ ٹاون , شہباز , کامران درانی , راشد ملک کنٹریکٹر شامل ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شاہ رخ نیازی نے ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو خط لکھ دیا افسران کو 16فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  شاہی باغ پشاور میں قائد اعظم کی یاد میں بنائی یادگار ٹوٹ پھوٹ کا شکار

The publish لاہور کے سستے بازاروں میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع appeared first on ایکسپریس اردو.

Download WordPress Themes Free
Premium WordPress Themes Download
Download Nulled WordPress Themes
Download Nulled WordPress Themes
download udemy paid course for free
download samsung firmware
Free Download WordPress Themes
free download udemy course

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں