قومی ایئرلائن پی آئی اے میں بھی تبدیلی آگئی ، ایک سال کے دوران ریونیو میں کتنا بڑا اضافہ ہوگیا،ریکارڈ بزنس،نئی تاریخ رقم ہوگئی 10

قومی ایئرلائن پی آئی اے میں بھی تبدیلی آگئی ، ایک سال کے دوران ریونیو میں کتنا بڑا اضافہ ہوگیا،ریکارڈ بزنس،نئی تاریخ رقم ہوگئی

کراچی(این این آئی)قومی ایئرلائن پی آئی اے میں مثبت تبدیلی دیکھی جارہی ہے ادارے نے گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 100ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کے آنے کے بعد پی آئی اے میں بھی تبدیلی آگئی، پی آئی اے نے ترقی کا عمل جاری رکھتے ہوئے رواں سال کے آخری پانچ ماہ میں ریکارڈ بزنس کیا ، پی آئی اے نے ایک سال کے دوران مجموعی طور پر سو ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا ہے۔موجودہ حکومت کی

اصلاحاتی مہم سے پی آئی اے میں بھی ترقی کا عمل جاری ہے، اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ90ارب روپے ٹکٹوں کی فروخت،5ارب کارگو اور5ارب روپے اضافی سامان کی مد میں حاصل کیے گئے۔سال 2018میں پی آئی اے کا سیٹ سیکٹر78فیصد رہا، اخراجات میں کمی کے ساتھ آپریشنل پر خصوصی توجہ دی گئی جس سے ریونیو حاصل ہوا۔اس کے علاوہ پی آئی اے نے یو کے اسٹیشن سے110ملین پاؤنڈز کا ریونیو حاصل کیا جبکہ برطانیہ میں 50فیصد ریونیو لندن میں ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہوا۔مجموعی طور پر ریونیو مانچسٹر، برمنگھم اور بیڈفورڈ میں ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہوا۔ پی آئی اے نے رواں مالی سال میں برطانیہ میں دس سال کاریکارڈ بزنس کیا۔علاوہ ازیں پی آئی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ جدہ کیلئے ملک بھر سے ہفتہ وار28پروازوں میں اضافہ کرکے 35 کیاجائے گا، یہ اضافہ عمرہ زائرین کی سہولت اور دیگر پاکستانی مسافروں کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔پی آئی اے رواں سال پندرہ جنوری سے سیالکوٹ سے پیرس بارسلونا سے پروازیں شروع کررہی ہے، پی آئی اے 2019میں اپنے جہازوں کی فلیٹ میں بھی اضافہ کررہی ہے جس سے پی آئی اے کے ریونیو میں مزید اضافہ ہوگا، پی آئی اے حج آپریشن کے دوران چار طیارے ویٹ لیز پر حاصل کرے گی۔

مزید پڑھیں:  سال 2018ء ڈالر نے روپے کے مقابلے میں ریکارڈ توڑ دیے، ملک پر عائد واجب الادا قرضے صرف 12 ماہ کی مدت میں کہاں سے کہاں پہنچ گئے؟ انتہائی تشویشناک انکشافات

The put up قومی ایئرلائن پی آئی اے میں بھی تبدیلی آگئی ، ایک سال کے دوران ریونیو میں کتنا بڑا اضافہ ہوگیا،ریکارڈ بزنس،نئی تاریخ رقم ہوگئی appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download WordPress Themes
Download Premium WordPress Themes Free
Premium WordPress Themes Download
Download WordPress Themes
download udemy paid course for free
download lava firmware
Download Nulled WordPress Themes
download udemy paid course for free

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں