قومی اسمبلی میں علیٰ عہدے پر فائز شخصیت نے خاتون افسر کوتعلقات قائم نہ کرنے پر ذاتیات کا نشانہ بناڈالا،افسوسناک انکشافات 11

قومی اسمبلی میں علیٰ عہدے پر فائز شخصیت نے خاتون افسر کوتعلقات قائم نہ کرنے پر ذاتیات کا نشانہ بناڈالا،افسوسناک انکشافات

اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی میں ایک اور خاتون افسر کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے (ر) نامی خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسرچ نے ڈی جی پروٹوکول و تعلقات عامہ وسیم اقبال کے خلاف محتسب انسداد ہراسیت کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈی جی پروٹوکول نے تعلقات قائم نہ کرنے پر میرے آے سی آرز خراب کردیں درخواست میں کہاگیا ہے کہ پہلے بھی میری اے سی ارز دبائی رکھی تھی اور مسلسل خصوص تعلقات قائم کرنے زور دیتا رہامیرے انکار پر

مجھے دھمکیاں دیں اور آے سی آرز خراب کردی جس سے میری ترقی کا عمل متاثر ہوا ہے انہوں نے محتسب برائے انسداد حراسیت کو انصاف دلانے کی درخواست کی ہے اس سلسلے میں جب خاتون سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایاکہ اس حوالے سے اعلی سطحی فورم سے رجوع کرچکی ہوں انھیں اس بارے میں فیصلہ کرنے دیں اس حوالے سے جب وفاقی محتسب برائے ہراسیت سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایاکہ ماتحت افسر کی درخواست پر ڈی جی پروٹوکول و تعلقات عامہ وسیم اقبال سے بیس فروری تک جواب مانگ لیا ہے جبکہ گذشتہ روز ڈی جی پروٹوکول کی جگہ ان کے وکیل محتسب برائے ہراسیت کے دفتر میں پیش ہوا او ر جواب دینے کیلئے وقت مانگ لیا ہے جبکہ سیکرٹری قومی اسمبلی کو بھی اگاہ کردیا گیا ہے اس حوالے سے ترجمان قومی اسمبلی نے بتایاکہ یہ فریقین کا انفرادی معاملہ ہے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی قومی اسمبلی کی ایک خاتون سیکیورٹی اہل کار نے سابق سارجنٹ ایٹ ارمز پر ہراساں کرنے کا الزام لگا یا تھا جس پر سابق سپیکر نے تحقیقات کے بعد سارجنٹ ایت ارمز کو فارغ کردیا تھا۔ ایک اور خاتون افسر کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے

مزید پڑھیں:  پولیس اب ان باتوں کی پابندی کرے گی، سانحہ ساہیوال کے بعد پولیس ناکوں پر چیکنگ کیلئے نئے ایس او پیز جاری کر دیے گئے، اب مشکوک گاڑی کو کیسے روکا جائے گا؟

The publish قومی اسمبلی میں علیٰ عہدے پر فائز شخصیت نے خاتون افسر کوتعلقات قائم نہ کرنے پر ذاتیات کا نشانہ بناڈالا،افسوسناک انکشافات appeared first on Zeropoint.

Get More News

Free Download WordPress Themes
Download Best WordPress Themes Free Download
Download WordPress Themes
Download Premium WordPress Themes Free
download udemy paid course for free
download karbonn firmware
Download Best WordPress Themes Free Download
lynda course free download

اپنا تبصرہ بھیجیں