قطری قیادت سے پاکستانی افراد کے حصولِ روزگار کے لئے بات کریں گے، شاہ محمود قریشی 26

قطری قیادت سے پاکستانی افراد کے حصولِ روزگار کے لئے بات کریں گے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قطر میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد برسرروزگار ہے، مزید پاکستانی افرادی قوت بھجوانے پر بات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ قطر روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں وسعت کی بے پناہ گنجائش موجود ہے، وزیراعظم عمران خان کے دورہ سے پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے میں مدد ملے گی۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد، نئی تعمیرات اور دیگر سرگرمیوں کے لئے افرادی قوت درکار ہے، وہاں پہلے سے ہی پاکستانیوں کی بڑی تعداد برسرروزگار ہے، وزیراعظم مزید پاکستانی افرادی قوت بھجوانے پر بات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ ماہ میں قطر کے ساتھ پاکستان کی تجارت میں اضافہ ہوا، اس میں مزید اضافے کے امکانات موجود ہیں، دورے کے دوران قطر کے ساتھ زرعی مصنوعات کی تجارت میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا، قطر سے پاکستان کی ایل این جی کی ضروریات پوری ہوتی ہیں، مزید سہولیات اور بہتر شرائط کار پر بھی بات چیت ہوگی، جب کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے قطر کے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  مچھ میں کالی کھانسی کی وبا سے چار بچے جاں بحق

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مصالحتی عمل میں قطر کے کردار کو سراہتا ہے، وزیراعظم کی دورے کے دوران قطر کی قیادت سے افغان امن عمل کے حوالے سے بات چیت ہوگی، دونوں ممالک خطے کو پہلے سے زیادہ مستحکم اور پرامن بنانے کے لئے مزید امکانات کا جائزہ لیں گے، جب کہ اسلامی دنیا میں مفاہمت اور غلط فہمیوں کو دورکرنے میں پاکستان کے کردار پر بھی بات ہوسکتی ہے۔

The submit قطری قیادت سے پاکستانی افراد کے حصولِ روزگار کے لئے بات کریں گے، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.

Download WordPress Themes Free
Download WordPress Themes
Download Premium WordPress Themes Free
Download WordPress Themes Free
download udemy paid course for free
download lava firmware
Download Premium WordPress Themes Free
online free course

اپنا تبصرہ بھیجیں