فیاض چوہان کی بدکلامی ہر صحافیوں کا پریس گیلری سے واک آوٹ          22

فیاض چوہان کی بدکلامی ہر صحافیوں کا پریس گیلری سے واک آوٹ         

لاہور: صوبائی وزیراطلاعات ونشریات فیاض الحسن چوہان کے رویے کے خلاف متحدہ اپوزیشن نے صحافیوں کے ہمراہ بائیکاٹ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان  پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے بات کے لیے آئے تو وہاں موجود صحافیوں نے بائیکاٹ کے نعرے لگادیے، فیاض چوہان ڈائس پر کھڑے رہے لیکن صحافیوں نے انہیں بات نہ کرنے دی، وہ کچھ دیر انتظار کے بعد بات کیے بغیر چلے گئے۔

اس سے قبل صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آوٹ کیا تو پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے بھی فیاض چوہان کے خلاف نعرے لگائے اور صحافیوں کے ہمراہ ہی واک آؤٹ کرگئے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سید حسن مرتضیٰ اور مسلم لیگ (ن) کے ملک ندیم کامران، ملک احمد خان  نے  صوبائی وزیرکے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد بھی جمع کرا دی جس میں صحافیوں سے بدتمیزی پر فیاض الحسن چوہان کو فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔

پنجاب اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فیاض الحسن چوہان جماعت اسلامی سے کرپشن اور بدتمیزی کی وجہ سے نکالے گئے، فیاض الحسن  پوری قوم سے معافی مانگیں۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ہم صحافیوں کے ساتھ ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پاناما، جعلی اکاؤنٹس جے آئی ٹی رپورٹس بتاتی ہیں ریاستیں کیسے ناکام ہوتی ہیں، عمران خان

The put up فیاض چوہان کی بدکلامی ہر صحافیوں کا پریس گیلری سے واک آوٹ          appeared first on ایکسپریس اردو.

Download Premium WordPress Themes Free
Premium WordPress Themes Download
Download Best WordPress Themes Free Download
Download Best WordPress Themes Free Download
udemy paid course free download
download huawei firmware
Download Best WordPress Themes Free Download
download udemy paid course for free

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں