فلمی دنیا کے سب سے بڑے آسکرایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان 22

فلمی دنیا کے سب سے بڑے آسکرایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان

لاس اینجلس: اکیانوے اکیڈمی ایوارڈز یعنی آسکرز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا جب کہ ایوارڈزکا میلہ 24 فروری کوہالی ووڈ میں سجے گا۔

امریکی ویڈیواسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلیکس کی فلم ’’روما‘‘ اورکامیڈی ڈراما فلم ’’دافیورٹ‘‘ کو سب سے زیادہ دس دس کیٹیگریزمیں نامزدکیا گیا ہے۔ ان دو فلموں کے علاوہ بہترین فلم کے ایوارڈ کی دوڑمیں بریڈلی کوپراورلیڈی گاگا کی فلم ’’اسٹار ازبورن‘‘ ، ’’بلیک پینتھر‘‘ ، ’’گرین بک‘‘ ، ’’بلیک کلینزمین‘‘ ، ’’وائس‘‘ اور’’بوہیمین راپسڈی‘‘ شامل ہیں۔

بہترین اداکارکے لیے فلم ’’وائس‘‘ سے کرسچن بیل، ’’اسٹاراز بورن‘‘ سے بریڈلی کوپر، فلم ’’گرین بک‘‘ سے وگومورٹینسن، ’’ بوہیمین راپسڈی‘‘ سے اداکار رامی مالیک اور’’ایٹ ایٹرنیٹیز گیٹ‘‘سے اداکار ولیم ڈافو میدان میں ہیں۔

بہترین اداکارہ کے لیے فلم ’’دی وائف‘‘ کی گلین کلوز، ’’اے اسٹار از بورن‘‘ سے اداکارہ لیڈی گاگا، ’’دا فیورٹ ‘‘ سے اولیویاکول مین، فلم ’’کین یو ایور فورگیومی‘‘ کی اداکارہ ملیسا مک کارتھی اور فلم ’’روما‘‘ کی یالیٹزا کوبہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں نامزدکیا گیا ہے۔

The publish فلمی دنیا کے سب سے بڑے آسکرایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.

Download Nulled WordPress Themes
Download Premium WordPress Themes Free
Download Premium WordPress Themes Free
Free Download WordPress Themes
online free course
download lenevo firmware
Download WordPress Themes
online free course
مزید پڑھیں:  شاہ رخ، کترینہ اور انوشکا کی فلم ’زیرو‘ پہلے دن ہی فلاپ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں