عمران کی حکومت کا مقابلہ کرنا بائیں ہاتھ کا کام پی ٹی آئی کو عالمی سازش کے تحت اقتدار میں لایا گیا ن لیگ نے خوفناک انکشافات کر دئیے 13

عمران کی حکومت کا مقابلہ کرنا بائیں ہاتھ کا کام پی ٹی آئی کو عالمی سازش کے تحت اقتدار میں لایا گیا ن لیگ نے خوفناک انکشافات کر دئیے

لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران کی سلیکٹ حکومت کا مقابلہ کرنا ہمارا بائیں ہاتھ کا کام ہے ،موجودہ حکومت کا عالمی سازش کے تحت لایا گیا ،سپریم کورٹ جے آئی ٹی بنائے جو علیمہ خان کی بیرون ملک جائیدادیں سامنے لائے‘نواز شریف اور شہباز شریف کو طبی سہولیات دانستہ طور پر نہیں دی جا رہیں ،انکی صحت کو کوئی نقصان ہوا تو ذمہ داروزیر اعظم ہوں گے،ہماری حب الوطنی کو ہماری کمزوری نہ سمجھی جائے ‘ حکومت ناکامیوں سے

توجہ ہٹانے کے لئے انتقام پر اتر آئی ہے ،اب مریضوں کو دوائیوںسے محروم کر دیا۔کوٹ لکھپت جیل لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے انتقام پر اتر آئی ہے ،اب مریضوں کو دوائیوں سے محروم کر دیا گیا ہے ہم دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی کسی پاکستانی سے چندہ نہیں مانگا۔ عمران خان کی ایمانداری کا میک اپ اتر چکا ہے اور انہوں نے قوم کے چندوں سے بھی دھوکہ کیا ہے ،ڈیم کے نام پر 13ارب کے اشتہار لگا کر 9ارب اکھٹے ہوئے ،بیرون ملک پاکستانی بھی اس حکومت پر اعتماد نہیں کر رہے ، سرمایہ کار یا تو فرار ہو گیا ہے یا انڈر گرا?نڈ جا چکا ہے۔5سے 7لاکھ لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔آرمی چیف کو موجودہ حالات دیکھ کر میدان میں اترنا پڑا ہے اور وہ خود تاجروں کو حوصلہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو عالمی سازش کے تحت لایا گیا ہے ، یہ حکومت قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ کچھ قوتیں نہیں چاہتیں تھیں کہ سی پیک آگے بڑھے۔ سپریم کورٹ جے آئی ٹی بنائے جو علیمہ خان کی بیرون ملک جائیدادیں سامنے لائے۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا آج یہاں آنے کا مقصد احتجاج ریکارڈ کروانا ہے ،نواز شریف اور شہباز شریف کو طبی سہولیات دانستہ طور پر نہیں دی جا رہیں ،یہ جیل قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،لاہور: ہم اس سارے معاملے کو انتقامی ہتھکنڈے کہتے ہیں ،ہم نے مشرف کی آمریت کو پاش پاش کیا عمران کی سلیکٹ حکومت کا مقابلہ کرنا ہمارا بائیں ہاتھ کا کام ہے۔ نواز شریف کی صحت کو کوئی نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیر اعظم ، وزیر علیٰ،وزیر داخلہ اور جیل سپریڈنٹ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سردی کے موسم میں مناسب سہولتیں نہیں دی جا رہیں ، انہیں دل کا عارضہ لاحق ہے لیکن ان کے ذاتی معالج کو اجازت نہیں دی گئی ، یہ حکومت ہٹلر کے زمانہ کی یادیں تازہ کر رہی ہے ،ہماری حب الوطنی کو ہماری کمزوری نہ سمجھی جائے ، نواز شریف کو کچھ ہوا تو کراچی سے گوادر تک اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  10 سال سے کم عمر بچوں کو موبائل ہرگز نہ دیں، والدین اپنے بچوں کو خوفناک بیماریوں میں مبتلا کر رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے ہولناک انکشافات

The put up عمران کی حکومت کا مقابلہ کرنا بائیں ہاتھ کا کام پی ٹی آئی کو عالمی سازش کے تحت اقتدار میں لایا گیا ن لیگ نے خوفناک انکشافات کر دئیے appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download Premium WordPress Themes Free
Free Download WordPress Themes
Download WordPress Themes Free
Download Best WordPress Themes Free Download
free online course
download redmi firmware
Download Best WordPress Themes Free Download
udemy course download free

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں