عمران نیازی کا اپنا دامن داغدار ہے، علیمہ خان کی جائیداد کی منی ٹریل دینا ہو گی‘حمزہ شہباز نے چیلنج کردیا 12

عمران نیازی کا اپنا دامن داغدار ہے، علیمہ خان کی جائیداد کی منی ٹریل دینا ہو گی‘حمزہ شہباز نے چیلنج کردیا

لاہور ( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا اپنا دامن داغدار ہے، وہ کس منہ سے اپوزیشن کو چور اور ڈاکو کہتے ہیں ، انہیں علیمہ خان کی جائیداد کی منی ٹریل دینا ہو گی، نئے پاکستان میں احتساب کا دہرا معیار ہے ،ملک کی معیشت جمہوریت اور ایوان سے مذاق کریں گے تو قوم معاف نہیں کرے گی،بڑھکیں مارنے سے ملک نہیں چلتا، قبلہ درست کریں تو اپوزیشن ملکی ترقی کیلئے ساتھ دینے کو تیار ہے۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

حمزہ شہبازنے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اہمیت کا حامل ہے ،ہمارا دامن آج بھی صاف ہے شریف خاندان کے خلاف کوئی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔انہوں نے کہا کہ آج ایوان میں مفادات کے تنازع پر بل آ رہا ہے حالانکہ آپ کے وزیر عبدالرزاق داد کو مہمند ڈیم میں حصہ دار ہیں جنہیں ٹھیکہ دیا گیا ہے، یہ مفادات کا تنازع نہیں تو کیا ہے ۔ آپ نے 1400 ارب روپیہ سٹیٹ بینک سے قرضہ لیا ہے جبکہ آپ تو کہتے تھے کہ حکومت قرضہ لیتی ہے ، وہ دن آنے والا ہے جب نیازی صاحب دوبارہ کنٹینر پر چڑھیں گے اور قوم سے معافی مانگیں گے کہ میں جھوٹ بولتا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا اپنا دامن داغدار ہے، وہ کس منہ سے اپوزیشن کو چور اور ڈاکو کہتے ہیں، چوروں کو پکڑنے کی وہ بات کرے جس کا اپنا دامن صاف ہو ، علیمہ خان کی جائیدادیں پہلے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں نکلیں اور اب نیوجرسی میں نکلی ہیں، عمران خان کو علیمہ خان کی جائیداد کی منی ٹریل دینا ہو گی اور آپ کو ہیلی کاپٹر کیس کا جواب بھی دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں احتساب کا دوہرا معیار ہے جو 22 کروڑ عوام کی توہین ہے، شریف خاندان کیخلاف ایک پیسہ کرپشن ثابت نہیں کر سکے اور ہمارا دامن آج بھی صاف ہے، اس طرح پاکستان نہیں چلے گا اور عمران نیازی ہوش کریں کہ بڑھکیں مارنے سے ملک نہیں چلتا البتہ اگر یہ اپنا قبلہ درست کر لیں تو

مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی کا قواعد و ضوابط میں ترمیم،اب گرفتار رکن اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اختیار کس کے پاس ہوگا؟تفصیلات جاری

ہم ملک و قوم کی ترقی کی خاطر حکومت کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں معاملات جوں کے توں ہیں، لوکل باڈیز کو فنڈز نہیں مل رہے سپریم کورٹ کو کہناپڑا اورنج لائن لاہوریوں کیلئے تحفہ ہیجبکہ حکومت کو یہ سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ معیشت کو کیسے ٹھیک کرنا ہے۔وزیر خزانہ کہتے مہنگائی امیروں کیلئے ہوئی ہے غریب سے پوچھو اذیت ناک مہنگائی سے کمر ٹوٹ گئی ہے،غیر یقینی کی صورتحال معیشت کیلئے زہر قاتل ہے ،منی بجٹ آنے والا ہے

جس میں مہنگائی کا ڈرون عوام پر گرنے والا ہے ،اس طرح پاکستان نہیں چلنے والا اگر سمت اور قبلہ درست کرنا ہے تو اپوزیشن تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اقدامات سے انتقام کی بو آتی ہے ،ہم سونے کا چمچہ لے کر پیدا نہیں ہوئے بلکہ مشرت کی آمریت کا دور بھی دیکھا ہے ۔ حمزہ شہباز نے کہاکہ ملک کی معیشت جمہوریت اور ایوان سے مذاق کریں گے تو قوم معاف نہیں کرے گی۔

The put up عمران نیازی کا اپنا دامن داغدار ہے، علیمہ خان کی جائیداد کی منی ٹریل دینا ہو گی‘حمزہ شہباز نے چیلنج کردیا appeared first on Zeropoint.

Get More News

Free Download WordPress Themes
Download Premium WordPress Themes Free
Download Nulled WordPress Themes
Download WordPress Themes Free
ZG93bmxvYWQgbHluZGEgY291cnNlIGZyZWU=
download lenevo firmware
Download WordPress Themes
udemy free download

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں