علی رضا عابدی کو کیوں قتل کیاگیا؟فاروق ستارنے بڑا دعویٰ کردیا 16

علی رضا عابدی کو کیوں قتل کیاگیا؟فاروق ستارنے بڑا دعویٰ کردیا

کراچی(آئی این پی) ایم کیو ایم کے سابق رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ علی رضا عابدی کو ان کے مقصد سے ہٹانے اور کراچی کو بدامنی میں جھونکنے کے لئے قتل کیا گیا۔ہفتے کوکراچی میں انسدادِ دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ہم باقاعدگی سے ہر تاریخ پر عدالت آ رہے ہیں، ہماری حاضریاں مکمل ہیں مگر کیس شروع ہی نہیں ہورہا، انصاف کے تقاضے پوری طرح ادا نہیں کئے جارہے، حکومت کو 23 اگست کے اقدام کے بعد 22 اگست کے

مقدمہ پر نظرثانی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ علی رضا عابدی کا قتل ہائی پروفائل قتل ہے لیکن قاتل ابھی تک لاپتا ہیں، حکومت کی طرف سے قاتلوں کی گرفتاری کے بارے کچھ نہیں بتایا گیا۔ علی رضا عابدی کو ایک گھناؤنی سازش کے تحت قتل کیا گیا، علی رضا عابدی کو ان کے مقصد سے ہٹانے اور کراچی کو بدامنی میں جھونکنے کے لئے قتل کیا گیا، علی رضا عابدی شہید 1986والی ایم کیوایم بنانا چاہتے تھے لیکن سازشی عناصر کو یہ منظور نہ تھا۔ ہم ان کے قاتلوں کو ضرور گرفتار کروائیں گے۔ ہم تب تک خاموش نہیں بیٹھیں گے جب تک علی رضا عابدی شہید کے قاتل بے نقاب نہ ہو۔علی رضا عابدی قتل کیس میں تعاون کیلئے مجھے بلایا گیا کیونکہ ان کو پتہ تھا کہ علی رضا عابدی فاروق ستار کے قریب تھا، مجھے کہا گیا کہ آپ کا شک کس پر ہے بتایا جائے، تمام لوگوں اور کارکنوں کو پتا ہے یہ کام کون کر رہا ہے، اس لیے مجھے کسی پر انگلی اٹھانی کی ضرورت نہیں۔خدمت خلق فاؤنڈیشن کی املاک سے متعلق سوال پر فاروق ستار نے کہا کہ لاہور میں کے کے ایف کی پراپرٹی کو فروخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ بھی گیا تھا۔ ایم کیو ایم کے سابق رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ علی رضا عابدی کو ان کے مقصد سے ہٹانے اور کراچی کو بدامنی میں جھونکنے کے لئے قتل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پہلے 10 ہزار گھر قرعہ اندازی کے ذریعے مفت دینے کا فیصلہ، اہم اعلان کر دیا گیا

The put up علی رضا عابدی کو کیوں قتل کیاگیا؟فاروق ستارنے بڑا دعویٰ کردیا appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download Nulled WordPress Themes
Free Download WordPress Themes
Download WordPress Themes Free
Download Premium WordPress Themes Free
ZG93bmxvYWQgbHluZGEgY291cnNlIGZyZWU=
download huawei firmware
Free Download WordPress Themes
udemy paid course free download

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں