طالبان کو ہم سے مذاکرات کرنے کیلئے آمادہ کردو،افغانستان نے پاکستان کو منانے کیلئے کوششیں تیز کردیں،پاکستان کا دوٹوک موقف سامنے آگیا 20

طالبان کو ہم سے مذاکرات کرنے کیلئے آمادہ کردو،افغانستان نے پاکستان کو منانے کیلئے کوششیں تیز کردیں،پاکستان کا دوٹوک موقف سامنے آگیا

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور افغانستان کے درمیان افغانستان میں امن کوششوں کے سلسلے میں رواں ہفتے اسلام آباد میں اہم مذاکرات ہونگے ٗپاکستانی حکام سے مذاکرات کیلئے افغان امن کونسل کے دفتر کے سیکرٹری عمرداؤد زئی (کل)منگل سے پاکستان کا دورہ کرینگے ۔سفارتی اور سرکاری ذرائع نے ’’این این آئی ‘‘ سے بات چیت کے دور ان دورے کی تصدیق کی ہے ۔ افغان وفد پاکستان کے وزارت خارجہ کے حکام کے علاوہ ممکن ہے کہ سکیورٹی حکام سے بھی ملاقاتیں کرے ۔افغان حکومت کا اصرار ہے کہ پاکستان اورخطے کے دیگر ممالک طالبان کو افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات

کیلئے بٹھائیں جبکہ پاکستان کا موقف ہے کہ طالبان کو کابل انتظامیہ کے ساتھ میز پر لانا مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ طالبان افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات سے انکاری ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلے مرحلے میں امریکہ سے براہ راست مذاکرات اس لئے کررہے ہیں تاکہ غیر ملکی افواج کے انخلاء کیلئے ایک نظام الاوقات پر اتفاق کریں ۔ذرائع کے مطابق طالبان کا امریکیوں کے ساتھ مذاکرات کا نیا دور چند دنوں میں قطر میں ہوگا ۔اس سے پہلے پاکستان کی سہولت کاری سے طالبان اور امریکیوں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں سترہ اور اٹھارہ دسمبر کو مذاکرات کا ایک دور ہوا تھا ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو قرض دینے سے پہلے یہ کام کرنا ہی ہوگا،آئی ایم ایف کا بڑا سرپرائز، حکومت کو نئی مشکل پڑ گئی

The put up طالبان کو ہم سے مذاکرات کرنے کیلئے آمادہ کردو،افغانستان نے پاکستان کو منانے کیلئے کوششیں تیز کردیں،پاکستان کا دوٹوک موقف سامنے آگیا appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download Premium WordPress Themes Free
Premium WordPress Themes Download
Download Best WordPress Themes Free Download
Free Download WordPress Themes
free download udemy paid course
download mobile firmware
Premium WordPress Themes Download
ZG93bmxvYWQgbHluZGEgY291cnNlIGZyZWU=

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں