شاہ رخ خان کی اہلیہ نے اپنی 25 سالہ کامیاب شادی شدہ زندگی کا راز بتادیا 11

شاہ رخ خان کی اہلیہ نے اپنی 25 سالہ کامیاب شادی شدہ زندگی کا راز بتادیا

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنی 25 سالہ شادی شدہ کامیاب زندگی کاراز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور شاہ رخ کبھی جھگڑا نہیں کرتے جب کہ شاہ رخ انہیں خوش رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔

بالی ووڈ کے رومینٹک ہیرو شاہ رخ خان کروڑوں لڑکیوں کے دلوں پر تو حکمرانی کرتے ہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی اہلیہ گوری خان کے دل کے بھی کنگ ہیں۔ شاہ رخ اورگوری کا شمار بالی ووڈ کی خوشحال جوڑیوں میں ہوتا ہے جو پچھلے 25 سال سے کامیاب شادی شدہ زندگی گزاررہے ہیں۔

ماضی میں دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران گوری خان نے اپنی کامیاب شادی کا راز بتاتے ہوئےکہاتھا کہ شاہ رخ خان ان سے اور اپنے تینوں بچوں سے بے حد پیار کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ شاہ رخ انہیں غصہ کرنے کی کوئی وجہ ہی نہیں دیتے اس لیے ان کے درمیان کبھی جھگڑا نہیں ہوتا۔

گوری نے مزید کہا ویلنٹائن ڈے کے موقع پر شاہ رخ خان انہیں تحفے دیتے ہیں اورگھر کے ٹیرس پر ان کے لیے کینڈل لائٹ ڈنر کا اہتمام کرتے ہیں، ان دونوں کے درمیان یہی محبت ان کی کامیاب شادی شدہ زندگی کا راز ہے۔ جب گوری سے پوچھا گیا کہ وہ شاہ رخ خان کو بدلے میں تحفے دیتی ہیں تو انہوں نے کہا تحفے دینا انہیں بہت بورنگ لگتا ہے انہوں نے آج تک شاہ رخ کو کوئی تحفہ نہیں دیا، تحفے خریدنا اور انہیں پیک کرنا ان کے لیے بہت مشکل کام ہے، لیکن شاہ رخ کی جانب سے دئیے جانے والے تحفوں کو وہ بہت سراہتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بگ باس جیتنے پردپیکا کوتیزاب سے جلانے کی دھمکیاں

The put up شاہ رخ خان کی اہلیہ نے اپنی 25 سالہ کامیاب شادی شدہ زندگی کا راز بتادیا appeared first on ایکسپریس اردو.

Download WordPress Themes
Download Premium WordPress Themes Free
Premium WordPress Themes Download
Download WordPress Themes
udemy paid course free download
download coolpad firmware
Download WordPress Themes
udemy paid course free download

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں