شاہد آفریدی 15

شاہد آفریدی نے ڈاکٹر کا روپ کیوں دھار رکھا ہے؟ سال 2018ءکے آخری دن ایسی ویڈیو جاری کر دی کہ مداح شدید تجسس میں مبتلا ہو گئے

شاہد آفریدی نے ڈاکٹر کا روپ کیوں دھار رکھا ہے؟ سال 2018ءکے آخری دن ایسی ویڈیو جاری کر دی کہ مداح شدید تجسس میں مبتلا ہو گئے

مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد مختلف کرکٹ لیگز کھیلنے کے علاوہ دیگر سرگرمیوں میں مصروف ہیں تاہم سال کے آخری روز ان کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آ گئی ہے کہ ان کے مداح خوشگوار تجسس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں شاہد آفریدی انجینئرز کے کپڑوں میں ملبوس پائے گئے تو اگلے ہی لمحے ڈاکٹر کا روپ دھار لیا، عرب کا روائتی لبات بھی پہنا لیکن آخر کیوں؟ یہ وہ سوال ہے جو اس ویڈیو کو دیکھنے والے ہر شخص کے ذہن میں ہے مگر اس کا جواب کسی کے پاس نہیں۔

خود شاہد آفریدی بھی اس ویڈیو کے آخر میں لوگوں کو مخاطب کر کے کہتے ہیں کہ ”آپ لوگ کنفیوز تو ہو گئے ہوں گے، بتاﺅں گا لیکن کیوں۔۔۔؟“
شاہد خان آفریدی کے مداح اب شدت سے اگلی ویڈیو کے منتظر ہیں کہ آخر یہ کیا ماجرا ہے اور شاہد خان آفریدی ایسا کیا کرنے جا رہے ہیں جس کے بارے میں وہ ابھی نہیں بتانا چاہتے۔

Download WordPress Themes
Download WordPress Themes Free
Download Nulled WordPress Themes
Free Download WordPress Themes
download udemy paid course for free
download huawei firmware
Download WordPress Themes Free
lynda course free download
مزید پڑھیں:  ثانیہ مرزا، شعیب ملک اور اذہان مرزا ملک کی سب سے خوبصورت تصویر سامنے آ گئی، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں