سپریم کورٹ کے فیصلے سے جے آئی ٹی کی ساکھ ختم ہو گئی، ترجمان بلاول بھٹو 18

سپریم کورٹ کے فیصلے سے جے آئی ٹی کی ساکھ ختم ہو گئی، ترجمان بلاول بھٹو

 اسلام آباد: ترجمان بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے جے آئی ٹی کی ساکھ ختم ہو گئی۔

سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور جے آئی ٹی رپورٹ سے حذف کرنے کا حکم دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمن بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ جے آئی ٹی سیاسی ہے اور سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے جے آئی ٹی کی ساکھ بھی ختم ہوگئی، عدالت عظمی نے بلاول بھٹو اور وزیراعلی سندھ کے نام جے آئی ٹی میں آنے کو بدنیتی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ وفاقی کابینہ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل پر ڈالنے پر معافی مانگے اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا استعفی مانگنے والے اب خود مستعفی ہوں، آج جے آئی ٹی کے سیاسی اور جانبدار ہونے پر مہر لگ گئی ہے، ثابت ہو گیا کہ جے آئی ٹی نے حقائق پر نہیں بلکہ سیاسی دباؤ پر رپورٹ مرتب کی، سپریم کورٹ کے حکم سے پیپلز پارٹی کے موقف کی تائید ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی کے مارے عوام کی چیخیں تحریک انصاف کی حکومت گرادے گی، بلاول بھٹو

The put up سپریم کورٹ کے فیصلے سے جے آئی ٹی کی ساکھ ختم ہو گئی، ترجمان بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.

Download WordPress Themes
Download WordPress Themes
Download WordPress Themes Free
Download Best WordPress Themes Free Download
free download udemy paid course
download lava firmware
Download WordPress Themes
udemy course download free

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں