سپریم جوڈیشل کونسل نے افتخار چوہدری کو بطور گواہ بلانے کی استدعا مسترد کردی 13

سپریم جوڈیشل کونسل نے افتخار چوہدری کو بطور گواہ بلانے کی استدعا مسترد کردی

 اسلام آباد: پاناما لیکس میں شامل جسٹس فرخ عرفان نے اپنے متعدد گواہان سے دستبردار ہوگئے ہیں جب کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بطور گواہ بلانے کی استدعا مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل میں پاناما کیس میں شامل جسٹس فرخ عرفان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس فرخ عرفان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں فرخ عرفان نے اپنے بیشتر گواہان سے دستبردار ہوتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری،  نثار بھٹی، سنجیو پٹیل، سید مبشر علی اور حسیب الرحمان کو بطورگواہ آئندہ سماعت کے لئے بلایا جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جسٹس فرخ عرفان سے منی ٹریل طلب

سپریم جوڈیشل کونسل نے افتخار چوہدری کو بطور گواہ بلانے کی استدعا مسترد کردی، چیئرمین کونسل چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ افتخار چوہدری کو بلانے کا حکم ہم  نہیں دیں گے، ہم کیوں انہیں زحمت دیں، سابق چیف جسٹس کو آپ نے لے کر آنا تھا، افتخار چوہدری کو اگر بلانا ہے تو آج ساڑھے 6 بجے تک آجائیں۔  کیس کی مزید سماعت 14 تک ملتوی کی گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: میرے خلاف جوڈیشل کونسل کی کارروائی ختم کی جائے

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس فرخ عرفان نے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اپنایا تھا کہ کونسل میں میرے کیخلاف شواہد پیش نہیں کیے گئے، شکایت کنندہ نذرچوہان نے جوڈیشل کونسل میں بیان خلفی جمع کرایا ہے نہ ہی پیش ہوئے ہیں، میرے خلاف شکایت بدنیتی اورتضحیک کی غرض سے دائر کی گئی لہذا سپریم جوڈیشل کونسل نذر چوہان کی شکایت غیرقانونی قرار دے کر خارج کرے اورمن گھڑت شکایت دائر کرنے والے کو سزا دی جائے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے

The put up سپریم جوڈیشل کونسل نے افتخار چوہدری کو بطور گواہ بلانے کی استدعا مسترد کردی appeared first on ایکسپریس اردو.

Premium WordPress Themes Download
Free Download WordPress Themes
Download Best WordPress Themes Free Download
Premium WordPress Themes Download
udemy free download
download mobile firmware
Download Nulled WordPress Themes
free download udemy course

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں