سندھ میں کوئی فساد پھیلائے گا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ 8

سندھ میں کوئی فساد پھیلائے گا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

سکھر: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کوئی فساد پھیلائے گا تو اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ فسادی کچھ بھی کرلیں ہمارے سامنے نہیں ٹھہر سکتے اور اگر سندھ میں کوئی فساد پھیلائے گا تو اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، جب تک پی پی کی قیادت اور عوام چاہیں گے، سندھ حکومت قائم رہے گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پورا ملک وزیراعظم کا ہے، جہاں چاہیں آئیں جائیں، سندھ میں کسی کے داخلے پر پابندی نہیں، یہ وقت دیکر خود نہیں آئے، لوگوں کو پی پی پی کے خلاف بعض قوتوں کی سپورٹ ملتی رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں نام شامل ہونے کی مجھے کوئی فکر اور پرواہ نہیں، یہ لوگ مجھے سرکاری دورے پر جانے سے نہیں روک سکتے، جب بھی بیرون ملک گیا ہوں دو بار کے سوا سب سرکاری دورے پر گیا ہوں، میرا فی الحال کہیں جانے کا کوئی ارادہ نہیں، حج اور کربلا سے بلاوا آیا تو مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا سیاسی شخصیات کے نازیبا الفاظ سنتا اور چلاتا کیوں ہے، اگر میڈیا پروموٹ کرنا بند کردے تو ان کی زبان بند ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں:  پولیس افسر راؤ انوار ملازمت سے ریٹائر ہوگئے

The submit سندھ میں کوئی فساد پھیلائے گا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.

Free Download WordPress Themes
Premium WordPress Themes Download
Download Best WordPress Themes Free Download
Download Premium WordPress Themes Free
download udemy paid course for free
download coolpad firmware
Free Download WordPress Themes
lynda course free download

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں