سندھ حکومت کی جانب سے دی جانیوالی سبسڈی سے اومنی گروپ کیساتھ پی ٹی آئی کے لوگ بھی مستفید ہوتے رہے، ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ خود وزیراعظم عمران خان بھی پریشان ہو جائینگے، بڑا دعویٰ کر دیا گیا 13

سندھ حکومت کی جانب سے دی جانیوالی سبسڈی سے اومنی گروپ کیساتھ پی ٹی آئی کے لوگ بھی مستفید ہوتے رہے، ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ خود وزیراعظم عمران خان بھی پریشان ہو جائینگے، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

کرا چی(نیوز ڈیسک)مشیراطلاعات و قانون سندھ بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سے استعفیٰ لینے والے اب خود مستعفی ہوجائیں،شیخ رشید سمیت کئی کے گھروں میں آج صف ماتم ہوگا، سپریم کورٹ نے بلاول بھٹو اوروزیراعلیٰ کانام صرف ای سی ایل سے نہیں بلکہ جے آئی ٹی سے نکالنے کا بھی کہا ہے،،وزیراعلی نے اربوں روپے کی سبسڈی صرف اومنی کونہیں پی ٹی آئی کے لوگوں کو بھی دی،پیپلزپارٹی نے اپنے طرز عمل سے ثابت کیا ہے کہ

وہ عدالتوں کااحترام کرتی ہے،۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا نام جے آئی ٹی اور ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں مشیراطلاعات وقانون نے کہاکہ عزت اورذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے،آج سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے سے جے آئی ٹی کی بدنیتی ظاہرکردی ہے۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو کا نام غلط ڈالا گیا ثابت ہوا،وزیراعلی سندھ کے لئے بھی اچھے کلمات ادا کئے گئے۔وفاقی وزرا کہہ رہے تھے اب گرفتاری ہو رہی ہے،سندھ گورنمٹ جارہی ہے،یہ جیلوں میں جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری قیادت آج بینکنگ کورٹ میں بھی پیش ہوئی،سپریم کورٹ نے کیس نیب کے حوالے کرکے جے آئی ٹی رپورٹ کی گئی دوماہ کا وقت دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس نے بھی حکمرانوں کے ناانصافی کا نوٹس لیااورکہا کہ اب یہ سلسلہ نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہاکہ آج سپریم کورٹ کے فیصلے سے اسٹاک مارکیٹ 600پوائنٹ اوپر گئی ہے۔سپریم کورٹ کے شکرگزارہیں انصاف دیا۔ہم بے گناہ ہیں مستقبل میں بھی ثابت کریں گے۔ہم نے ہمیشہ عدالتوں کااحترام کیا ہے۔ مرتضی وہاب نے کہاکہ حلیم عادل نے 6 ہزارووٹ لیے جبکہ میں نے eight ہزارووٹ لیئے وہ کس طرح کامیاب ہوئے سب کوپتہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے دوست قانون نہیں پڑھتے۔قانون پڑھنے میں ان کوکوئی دشواری ہے تو میں پڑھانے کو تیار ہوں۔جوتاریخ دے رہے تھے اخلاقی جراٗت کرکے استعفیٰ دے دیں۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت کی جانب سے منی بجٹ لانے کے بعد کس صوبائی حکومت نےبھی ضمنی بجٹ لانے کا اعلان کر دیا ؟

The publish سندھ حکومت کی جانب سے دی جانیوالی سبسڈی سے اومنی گروپ کیساتھ پی ٹی آئی کے لوگ بھی مستفید ہوتے رہے، ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ خود وزیراعظم عمران خان بھی پریشان ہو جائینگے، بڑا دعویٰ کر دیا گیا appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download Best WordPress Themes Free Download
Download Best WordPress Themes Free Download
Download Premium WordPress Themes Free
Free Download WordPress Themes
free online course
download mobile firmware
Download Nulled WordPress Themes
udemy paid course free download

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں