سعودی ولی عہد سے ملاقات کے لیے مسلم لیگ (ن) کی قیادت بھی سرگرم ہوگئی 12

سعودی ولی عہد سے ملاقات کے لیے مسلم لیگ (ن) کی قیادت بھی سرگرم ہوگئی

لاہور: سعودی ولی عہد سے ملاقات کے لیے مسلم لیگ (ن) کی قیادت بھی سرگرم ہو گئی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق  مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے مشترکہ دوستوں کے ذریعے سعودی ولی عہد اور شہباز شریف کی ملاقات طے کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16 سے17 فروری کو پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ سعودی شہزادے کے پہلے دورہ پاکستان کے لیے جہاں حکومتی تیاریاں عروج پر ہیں تو وہیں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی ملاقات کے لیے لیگی قیادت نے بھی سر جوڑ لیے ہیں۔ (ن) لیگ کے سینئر رہنماؤں، سینٹرز اور سابق سفارت کاروں کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ملاقات  کے لیے سر توڑ کوششیں اور بیک ڈور رابطےجاری ہیں اور اس سلسلے میں سعودی سفارت خانے سے خصوصی رابطے بھی ہوئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تیاریاں زور و شور سے جاری

ذرائع کے مطابق تاحال شہبازشریف اور ولی عہد کی  ملاقات کے حوالے سے  سرکاری سطح پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی، سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ جہاں  ملکی  معاشی صورتحال میں سعودی ولی عہد کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے وہیں ان کی پاکستان میں موجودگی  کے دوران سیاسی اتار چڑھاؤ بھی آسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3افراد زخمی

سعودی عرب کا ماضی میں پاکستان کی سیاست میں کردار رہا ہے سابق بادشاہ شاہ عبداللہ کے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے خصوصی مراسم تھے یہی وجہ ہے کہ سعودی ولی عہد کا دورہ نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

The submit سعودی ولی عہد سے ملاقات کے لیے مسلم لیگ (ن) کی قیادت بھی سرگرم ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.

Download WordPress Themes
Download WordPress Themes Free
Premium WordPress Themes Download
Download WordPress Themes Free
ZG93bmxvYWQgbHluZGEgY291cnNlIGZyZWU=
download coolpad firmware
Download Premium WordPress Themes Free
udemy free download

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں