مشکوک مقابلہ، مارے جانے والے خلیل کی والدہ واقعے کی خبر سن کر ہی دم توڑ گئیں، بھائی کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز، واقعے کیخلاف احتجاج شروع 15

ساہیوال واقعہ ،ہڑتال کا اعلان کردیاگیا

لاہور( این این آئی) پنجاب بار کونسل نے ساہیوال واقعہ کے خلاف آج ( پیر) کے روز صوبہ بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین کے مطابق ساہیوال میں پیش آنے والے واقعہ کیخلاف آج پیر کے روز ہڑتال کی جائے گی او روکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے ۔ بار ایسوسی ایشنوں میں واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔دریں اثناء تحریک انصاف نے سانحہ ساہیوال کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلا ؤنوٹس جمع کرا دیا۔ تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائے گئے

توجہ دلا نوٹس میں استفسار کیا گیا ہے کہ کیا یہ درست ہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر اڈا قادر کے قریب جعلی مقابلہ بنایا۔کیا یہ درست ہے کہ ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا ہے کہ ٹول پلازہ کے پاس سی ٹی ڈی ٹیم نے ایک کار اور موٹرسائیکل کو روکنے کی کوشش کی اور جس پر کار میں سوار افراد نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی اور جوابی فائرنگ میں داعش کے دہشتگرد ہلاک ہوئے؟۔توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اب تک کی جانے والی کارروائی سے متعلق ایوان کو آگاہ کیا جائے اور کیا اس کیس میں انصاف ہوگا؟۔

مزید پڑھیں:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے فیصلہ کن قوتوں کو نواز شریف اور زرداری قبول نہ ہونے کے بیان پر وضاحت طلب ،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

The put up ساہیوال واقعہ ،ہڑتال کا اعلان کردیاگیا appeared first on Zeropoint.

Get More News

Free Download WordPress Themes
Download Premium WordPress Themes Free
Download WordPress Themes
Download Nulled WordPress Themes
ZG93bmxvYWQgbHluZGEgY291cnNlIGZyZWU=
download lava firmware
Free Download WordPress Themes
free online course

اپنا تبصرہ بھیجیں