ساہیوال میں مبینہ مقابلہ،احتجاج میں شدت ،بات بڑھ گئی،ٹائر نذر آتش ،شاہراہیں بند ،ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا ، میٹرو بس سروس بھی معطل ،حکومت او رپولیس کے خلاف نعرے 20

ساہیوال میں مبینہ مقابلہ،احتجاج میں شدت ،بات بڑھ گئی،ٹائر نذر آتش ،شاہراہیں بند ،ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا ، میٹرو بس سروس بھی معطل ،حکومت او رپولیس کے خلاف نعرے

لاہور ( این این آئی)ساہیوال میں مبینہ مقابلے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور اہل علاقہ نے دوسرے روز بھی فیروز پور روڈ کی دونوں اطراف کو بند کر کے احتجاج کیا ،ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں ، مظاہرین کی جانب سے میٹرو بس سروس کے روٹ کو بھی بند کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں مبینہ مقابلے میں مارے جانے والے افراد کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے انصاف نہ ملنے پر دوسرے روز بھی فیروز پور روڈ کی

دونوں اطراف کی شاہراہوں کو ٹائر جلاکر بلاک کردیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا او گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ۔احتجاج کی وجہ سے لاہور سے قصور اور قصور سے لاہور آنے والی ٹریفک مکمل طور پر بلاک ہو گئی اور مسافر گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکے رہے ۔ مظاہرین کی جانب سے میٹرو بس سروس ٹریک کے روٹ پربھی احتجاج کیا گیا جس سے بس سروس معطل ہو گئی اور سینکڑوں مسافر بسوں کے اندر محصور ہو گئے ۔ایک موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تاہم پولیس افسران اور مظاہرین میں شامل بزرگوں نے بیچ بچاؤ کرایا ۔خلیل کے بھائی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انصاف چاہیے،جن لوگوں نے کہا تھاکہ ہم انصاف دلائیں گے آج وہ نظر نہیں آرہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو سامنے لایا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔بعد ازاں پولیس افسران کی جانب سے مظاہرین سے مذاکرات کئے گئے جس پر احتجاج ختم کردیا ۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ کی جانب سے بھی واقعہ کے خلاف احتجاج کیا گیا اور حکومت او رپولیس کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی ۔ رہنماؤں کا کہنا تھاکہ ہر چیز سامنے آ چکی ہے لیکن پولیس کی جانب سے متضاد بیانات دئیے جارہے ہیں واقعہ کے ملوث اہلکاروں کے خلاف قرار واقعی سزا دی جائے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی میں علیٰ عہدے پر فائز شخصیت نے خاتون افسر کوتعلقات قائم نہ کرنے پر ذاتیات کا نشانہ بناڈالا،افسوسناک انکشافات

The publish ساہیوال میں مبینہ مقابلہ،احتجاج میں شدت ،بات بڑھ گئی،ٹائر نذر آتش ،شاہراہیں بند ،ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا ، میٹرو بس سروس بھی معطل ،حکومت او رپولیس کے خلاف نعرے appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download Premium WordPress Themes Free
Download WordPress Themes
Download Best WordPress Themes Free Download
Download Nulled WordPress Themes
free online course
download samsung firmware
Download Premium WordPress Themes Free
online free course

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں