سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد بے گناہ تھے، جن لوگوں نے یہ منصوبہ ترتیب دیا تھا ان کے دل میں جوابدہی کا کوئی خوف نہیں تھا، سابق آئی جی موٹر وے کھل کر بول پڑے 22

سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد بے گناہ تھے، جن لوگوں نے یہ منصوبہ ترتیب دیا تھا ان کے دل میں جوابدہی کا کوئی خوف نہیں تھا، سابق آئی جی موٹر وے کھل کر بول پڑے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آئی جی موٹر وے ذوالفقار چیمہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال میں جو سانحہ ہوا ہے اس پر ملک کے ہر شخص کا دل دکھا ہے، انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پولیس نے بڑے اچھے کام کیے ہیں مگر ہر ادارے میں سزا اور جزا کا عمل ساتھ ساتھ چلتا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ادارہ اچھا کام کرتا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کو ہر کام کرنے کی آزادی دے دی جائے،

ذوالفقار چیمہ نے کہا کہ سانحہ ساہیوال میں پیشہ ورانہ قابلیت کا بالکل مظاہر ہ نہیں کیا گیا، گاڑی کو روک کر خواتین اور بچوں کو الگ کیا جا سکتا تھا، سابق آئی جی نے کہا کہ جتنی بھی معلومات ملی ہیں، ان کے مطابق خلیل اور اس کا خاندان بالکل بے گناہ ہیں۔ جس طریقے سے ان کے ساتھ لوگوں نے یکجہتی کا اظہار کیا ہے اس سے بھی ظاہر ہوتاہے کہ ان کا غلط لوگوں سے کوئی تعلق نہیں تھا، دوسرا حکومت نے بھی امداد کا اعلان کر دیا ہے جب تک حکومت پر واضح نہ ہو تو کوئی حکومت اتنی جلدی امداد کا اعلان نہیں کرتی ہے، سابق آئی جی نے کہا کہ اس لیے اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ لوگ بے گناہ تھے، ذوالفقار چیمہ نے کہا کہ یہ واقعہ دیکھ کر لگتا ہے کہ جن لوگوں نے یہ منصوبہ بنایا تھا، ان کے دل میں احتساب اور جواب دہی کا کوئی خوف نہیں تھا۔ سابق آئی جی موٹر وے ذوالفقار چیمہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال میں جو سانحہ ہوا ہے اس پر ملک کے ہر شخص کا دل دکھا ہے، انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پولیس نے بڑے اچھے کام کیے ہیں مگر ہر ادارے میں سزا اور جزا کا عمل ساتھ ساتھ چلتا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ادارہ اچھا کام کرتا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کو ہر کام کرنے کی آزادی دے دی جائے

مزید پڑھیں:  پاکستان نے بھارت کو کبڈی فائنل میں عبرتناک شکست سے دو چار کردیا،سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

The publish سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد بے گناہ تھے، جن لوگوں نے یہ منصوبہ ترتیب دیا تھا ان کے دل میں جوابدہی کا کوئی خوف نہیں تھا، سابق آئی جی موٹر وے کھل کر بول پڑے appeared first on Zeropoint.

Get More News

Premium WordPress Themes Download
Download Premium WordPress Themes Free
Download WordPress Themes Free
Download Nulled WordPress Themes
online free course
download samsung firmware
Download Best WordPress Themes Free Download
free download udemy course

اپنا تبصرہ بھیجیں