سانحہ ساہیوال ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے روایتی طریقے سے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا، مقتول خلیل کے بھائی جلیل احمد برہم،انتہائی اقدام کا اعلان کردیا 20

سانحہ ساہیوال ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے روایتی طریقے سے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا، مقتول خلیل کے بھائی جلیل احمد برہم،انتہائی اقدام کا اعلان کردیا

ساہیوال (این این آئی)ساہیوال واقعہ کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اہلکاروں کے خلاف درج کیے جانے کے بعد ورثا نے جی ٹی روڈ پر دیا جانے والا دھرنا ختم کردیا۔ اتوار کو پولیس کے مطابق مقتول خلیل کے بھائی جلیل احمد کی مدعیت میں ساہیوال واقعے کا مقدمہ تھانہ یوسف والا میں درج کرلیا گیا جس میں سی ٹی ڈی کے 16 اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں قتل کی دفعہ 302 اور دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کیے جانے کے بعد جی ٹی روڈ پر لاشیں رکھ کر احتجاج کرنے والے مظاہرین نے

دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔اس سے قبل مقتول خلیل کے بھائی جلیل احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے روایتی طریقے سے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے تک دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ساہیوال میں گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے مبینہ مقابلے میں دہشت گرد ذیشان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ کارروائی میں دو خواتین اور ایک خلیل نامی شخص بھی مارا گیا اور واقعے میں تین بچے بھی زخمی ہوئے۔واقعہ کے خلاف ورثا گزشتہ روز سے سراپا احتجاج تھے اور لاشیں جی ٹی روڈ پر رکھ کر احتجاج کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  شوگر کے مریضوں کیلئے بڑی خبر،چوبیس گھنٹے سے زائد اثر انگیز جدید ترین انسولین پاکستان میں متعارف کرادی گئی

The publish سانحہ ساہیوال ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے روایتی طریقے سے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا، مقتول خلیل کے بھائی جلیل احمد برہم،انتہائی اقدام کا اعلان کردیا appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download Best WordPress Themes Free Download
Download WordPress Themes Free
Download Best WordPress Themes Free Download
Download Premium WordPress Themes Free
udemy free download
download redmi firmware
Premium WordPress Themes Download
free online course

اپنا تبصرہ بھیجیں