سارہ کو پانے کیلیے سیف علی خان کی شرط پوری کررہا ہوں، کارتک آریان 12

سارہ کو پانے کیلیے سیف علی خان کی شرط پوری کررہا ہوں، کارتک آریان

اسلام آباد: بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اسٹار کارتک آریان کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پیسے کمارہے ہیں تاکہ سارہ علی خان کو ڈیٹ پر لے جاسکیں۔

بالی ووڈ کے نوجوان اداکار کارتک آریان کا شمار بھی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو مختصر عرصے میں ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچے جب کہ ان کا نام سارہ علی خان کے ساتھ جڑنے کے بعد دونوں کئی عرصے تک خبروں کی زینت بنے رہے اور سارہ کے بعد اب کارتک آریان نے بھی ’کافی ود کرن میں‘سارہ علی خان سے متعلق دلچسپ باتیں کیں۔

https://platform.twitter.com/widgets.js

بالی ووڈ کے نامور فلمساز کرن جوہر کے پروگرام ’کافی ود کرن‘ میں کارتک آریان اپنی نئی فلم ’لکا چھپی‘ کی تشہیر کے لیے پہنچے جس میں ان کی ساتھی ادکارہ کیرتی سینن بھی موجود تھیں۔ کارتک آریان سے جب پوچھا گیا ’کیا وہ سارہ علی خان میں دلچسپی رکھتے ہیں‘ تو انہوں نے جواب دیا بالکل وہ تو سارہ کو ڈیٹ پر لے جانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پیسے کما کر سیف علی خان کی شرط پوری کرنے بھی کوشش کرررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  میری زندگی میں محبت بھی آئے گی لیکن صحیح وقت پر، کترینہ کیف

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بونی کپور بیٹی جھانوی سے زیادہ سارہ علی خان کو توجہ ملنے پر ناراض

کارتک سے جب پوچھا گیا کہ سارہ علی خان اور جھانوی کپور میں کس کا مستقبل زیادہ روشن ہے تو کارتک نے سارہ علی خان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان کا ڈریسنگ کا انداز اور بات کرنے کا انداز سب ہی بہت اچھا ہے جب کہ وہ بہتر اداکارہ بھی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سارہ علی خان کی خواہش پوری ہوگئی

واضح رہے کافی ون کرن میں سارہ علی خان نے کارتک آریان کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کی خواہش ظاہر کی تھی جب کہ اسی پروگرام میں ان کے والد سیف علی خان نے مذاق میں کہا تھا کہ اگر کارتک کے پاس بہت سارے پیسے ہیں تو انہیں دونوں کی دوستی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

The publish سارہ کو پانے کیلیے سیف علی خان کی شرط پوری کررہا ہوں، کارتک آریان appeared first on ایکسپریس اردو.

Download Premium WordPress Themes Free
Download Nulled WordPress Themes
Download Best WordPress Themes Free Download
Download WordPress Themes Free
online free course
download xiomi firmware
Premium WordPress Themes Download
udemy paid course free download

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں