سابق اسرائیلی وزیر کو ایران کیلئے جاسوسی پر 11 سال قید کا سامنا 18

سابق اسرائیلی وزیر کو ایران کیلئے جاسوسی پر 11 سال قید کا سامنا

مقبوضہ بیت القدس: اسرائیل کے سابق وزیر گونن سیگیف کو ایران کے لیے جاسوسی کر نے کے الزام میں قصوروار ثابت ہونے پر 11 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیر توانائی اورانفرااسٹرکچر گونن سیگیف کا پراسیکیوٹرز کے ساتھ پلی بارگین پر سمجھوتہ ہوگیا ہے جس کے تحت گونن سیگیف ایران کے لیے جاسوسی اورمعلومات فراہم کرنے کے سنگین جرم کا اقرار کریں گے اور انہیں 11 سال قید کی سزا سنائی جائے گی۔ عدالت نے گونن سیگیف کو سزا سنانے کے لیے 11 فروری کی تاریخ مقرر کی ہے۔

گونن سیگیف  کے خلاف جاسوسی کے الزام میں اس مقدمے کی سماعت بند کمرے میں گزشتہ برس جولائی میں شروع ہوئی تھی ان پر  لگے الزامات کی تفصیل منظرعام پر نہیں لائی گئی ہے تاہم ان پر جنگ کے زمانے میں دشمن کو معلومات فراہم کرنے اور اسرائیل کے خلاف جاسوسی کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

اسرائیل کے داخلی سیکیورٹی کے ذمہ دار ادارے شین بیت کے مطابق سابق وزیر نائجیریا میں ایرانی سفارتخانے سے رابطے میں تھے، انہیں مئی 2018 میں گرفتار کیا گیاتھا۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ انہوں نے ایران کی انٹیلی جنس کے لیے جاسوسی کرتے ہوئے اسرائیل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔

مزید پڑھیں:  چینی صدر کا ملک کی فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کاحکم

واضح رہےکہ گونن سیگیف اسرائیل کے سابق وزیر اعظم اضحاک رابن کی حکومت میں توانائی اورانفرااسٹرکچر کے وزیر رہے تھے، انہوں نے اسرائیل کے فلسطینیوں کے ساتھ اوسلو دوم امن سمجھوتے کے حق میں فیصلہ کن ووٹ ڈالا تھا۔

The submit سابق اسرائیلی وزیر کو ایران کیلئے جاسوسی پر 11 سال قید کا سامنا appeared first on ایکسپریس اردو.

Free Download WordPress Themes
Download Premium WordPress Themes Free
Download Best WordPress Themes Free Download
Download WordPress Themes Free
udemy free download
download karbonn firmware
Download WordPress Themes Free
free download udemy paid course

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں