ذیشان کے دہشت گردوں کیساتھ رابطے کے شواہد مل گئے، انٹیلی جنس ذرائع 20

ذیشان کے دہشت گردوں کیساتھ رابطے کے شواہد مل گئے، انٹیلی جنس ذرائع

 لاہور: انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے ذیشان کے دہشت گردوں کے ساتھ رابطے کے ٹھوس شواہد حساس اداروں کو مل گئے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں مارے جانے والے ذیشان کے دہشت گردوں کے ساتھ رابطے کے ٹھوس شواہد حساس اداروں کو مل گئے ہیں۔

یہ پڑھیں : ذیشان پر دہشت گرد ہونے کا الزام جھوٹا ہے، اہل محلہ

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ذیشان کے موبائل فون سے دہشت گرد عثمان کے ساتھ تصویر مل گئی ہے، عثمان ہارون 15 جنوری کو فیصل آباد میں سی ٹی ڈی مقابلے میں مارا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بےقصور بھائی کو حکومت نے دہشت گرد قرار دے دیا، بھائی ذیشان

انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ ذیشان کی گاڑی کی خرید و فروخت کے دستاویزات بھی سامنے آگئے ہیں، ذیشان کے زیر استعمال گاڑی عدیل حفیظ نے خریدی تھی، عدیل حفیظ بھی عثمان ہارون کے ساتھ 15 جنوری کو فیصل آباد مقابلے میں مارا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 19 جنوری کو ساہیوال میں کارروائی کے بعد سی ڈی ٹی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے دہشت گردی کا بہت بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، گاڑی میں موجود ذیشان سمیت نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی جب کہ چاروں افراد کی ہلاکت بھی ان کے ساتھیوں کی فائرنگ کا نتیجہ قرار دی گئی۔

The put up ذیشان کے دہشت گردوں کیساتھ رابطے کے شواہد مل گئے، انٹیلی جنس ذرائع appeared first on ایکسپریس اردو.

Download Best WordPress Themes Free Download
Premium WordPress Themes Download
Download WordPress Themes Free
Download WordPress Themes
udemy free download
download micromax firmware
Download WordPress Themes Free
lynda course free download
مزید پڑھیں:  نواز شریف کو جناح اسپتال منتقل کرنے سے قبل جیل میں طبی معائنہ

اپنا تبصرہ بھیجیں