دپیکا فلم میں رنویر کی بیوی کا کردار ادا کرنے کیلیے تیار 20

دپیکا فلم میں رنویر کی بیوی کا کردار ادا کرنے کیلیے تیار

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون شادی کے بعد فلم میں بھی میاں بیوی کا کردار ادا کریں گے۔

پچھلا سال رنویر سنگھ کے لیے ہر لحاظ سے کامیاب ترین ثابت ہوا جس میں نہ صرف وہ بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون سے شادی کرنے میں کامیاب رہے بلکہ ایک ہی سال میں انہوں نے انڈسٹری کو ’پدماوت‘ اور ’سمبا‘ جیسی بلاک بسٹرفلمیں بھی دیں جو رنویر سنگھ کی کیریئر کی بہترین فلمیں بن چکیں ہیں، جب کہ دپیکا بھی فلم ’پدماوت کا حصہ تھیں تاہم وہ کسی بھی سین میں رنویر کے ساتھ دکھائی نہ دیں۔

https://platform.twitter.com/widgets.js

رنویر سنگھ ان دنوں روہت شیٹھی کی فلم ’سمبا‘ کی کامیابی کا جشن منانے میں مصروف ہیں جس کے بعد ان کی عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’گلی بوائے‘ بھی ریلیز کے لیے تیار ہے جس کے بعد وہ سابق بھارتی کپتان کپل دیو کی زندگی پر بننے والی فلم ’83‘ کی شوٹنگ کا آغاز کرنے والے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ رنویرسنگھ کی فلم ’83‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

بالی ووڈ کو ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور ’بجرنگی بھائی جان‘ جیسی کامیاب فلمیں دینے والے کبیر خان رنویر سنگھ کی فلم ’83‘ کی ہدایت کاری دیں گے جو 10 اپریل 2020 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جب کہ اب رپورٹس سامنے آئیں ہیں کہ رنویر سنگھ کی بیوی دپیکا پڈوکون فلم میں کپل دیو کی بیوی رومی بھاٹیہ کا کردار ادا کریں گے، یوں بالی ووڈ کا یہ نوبیہاتہ جوڑہ فلم میں بھی میاں بیوی کا کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں:  قادرخان کے بیٹے نے والد کی موت کی خبروں کی تردید کردی

واضح رہے رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ دنیا بھر سے 2 سو کروڑ سے زائد کماچکی ہے۔

The submit دپیکا فلم میں رنویر کی بیوی کا کردار ادا کرنے کیلیے تیار appeared first on ایکسپریس اردو.

Download Nulled WordPress Themes
Download WordPress Themes
Download Premium WordPress Themes Free
Download WordPress Themes
online free course
download redmi firmware
Download Nulled WordPress Themes
ZG93bmxvYWQgbHluZGEgY291cnNlIGZyZWU=

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں