دنیا کے معمر ترین شخص کا 113 سال کی عمر میں انتقال 17

دنیا کے معمر ترین شخص کا 113 سال کی عمر میں انتقال

ٹوکیو: جاپان میں دنیا کے معمر ترین شخص مسازو نوناکا 113 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں دنیا کے معمر ترین شخص مسازو نوناکا ہوکئیڈو میں اپنے گھر میں علی الصبح مردہ حالت میں پائے گئے۔ اہل خانہ کے مطابق اُن کی موت طبعی طور پر ہوئی۔

نوناکا کی پوتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں تھی اور وہ معمول کے مطابق رات کو سوئے تھے اور صبح ہمیں کسی قسم کی خدمت کا موقع دیئے بغیر ہمیشہ کے لیے چھوڑ گئے۔

یہ خبر پڑھیں : جاپان کا 112 سالہ شخص دنیا کا معمر ترین انسان قرار

مسازو نوناکا 25 جولائی 1905 کو  پیدا ہوئے  اور 1931 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔ مسازو کے پانچ بچے ہوئے اور انہوں نے اپنی زندگی کے آخری روز تک صحت مند زندگی گزاری۔

واضح رہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اسپین سے تعلق رکھنے والے 113 سالہ فرانسکو نیویز کے انتقال کر جانے کے بعد مسازو نوناکا کو گزشتہ برس دنیا کا معمر ترین شخص قرار دیا گیا تھا۔

The put up دنیا کے معمر ترین شخص کا 113 سال کی عمر میں انتقال appeared first on ایکسپریس اردو.

Premium WordPress Themes Download
Download WordPress Themes
Download Nulled WordPress Themes
Download Best WordPress Themes Free Download
free download udemy paid course
download samsung firmware
Premium WordPress Themes Download
ZG93bmxvYWQgbHluZGEgY291cnNlIGZyZWU=
مزید پڑھیں:  مصر کے چرچ میں نصب بم کو ناکارہ بناتے ہوئے اہلکار جاں بحق

اپنا تبصرہ بھیجیں