دبئی اورامریکا میں اثاثے جائز ذرائع اورظاہر کردہ کاروباری آمدن سے بنائے، علیمہ خان 8

دبئی اورامریکا میں اثاثے جائز ذرائع اورظاہر کردہ کاروباری آمدن سے بنائے، علیمہ خان

 لاہور: وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ انہوں نے بیرون ملک اثاثے جائز ذرائع اور ظاہر کاروباری آمدن سے بنائے ہیں۔

بیرون ملک اثاثوں کے حوالے سے علیمہ خان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ میرے بیرون ملک اثاثوں کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، مجھ پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ یہ اثاثے غیرقانونی اور شوکت خانم کی خیرات کے پیسے سے خریدے، ان تمام خبروں اور الزامات کو مسترد کرتی ہوں۔

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ شوکت خانم خیراتی اسپتال میری مرحوم والدہ کی یاد میں بنا ، اسپتال کو ملنے والے چندے کا آڈٹ نامور عالمی فرم سے کرایا جاتا ہے، میں نے اپنی زندگی اس خیراتی کام کیلئے وقف کر دی ہے، میری جائیداد اور میرے خیراتی کام آپس میں کوئی تعلق نہیں، میں نے اثاثے اپنی آمدن اور اپنے شوہر کے اثاثوں سے بنائے ہیں۔ جھوٹی اور بدنام کرنے والی مہم سے مجھے تکلیف پہنچائی جارہی ہے۔

وزیر اعظم کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ 20 سال سے ٹیکسٹائل کا کامیاب کاروبارکرتی ہوں، میرے عالمی سطح پر ٹیکسٹائل کے خریدارہیں، میرے سالانہ ایکسپورٹ آرڈرتقریباً 2 ارب روپے کے ہوتے ہیں، میری ایکسپورٹ یا کاروبار ملکی معیشت میں بھی حصہ ڈالتا ہے، دبئی کی جائیداد کے لئے رقوم جائز بینکنگ ذرائع سے بھیجی گئیں، اس کے لیے دبئی میں بینک سے قرضہ بھی لیا گیا، نیوجرسی کی جائیداد 14 کروڑ 5 لاکھ میں خریدی گئی، یہ جائیداد بھی قانون کے مطابق ٹیکس ادا کر کے ظاہر کی گئی، نیوجرسی کی جائیداد کے لئے جائز بینکنگ ذرائع سے پیسے بھیجے اور بینک سے قرض لیا، یہ مشترکہ جائیداد کاروباری مقاصد کے لئے خریدی گئی تھی، نیوجرسی کی جائیداد قانون کے مطابق ٹیکس ادا کر کے ظاہر کی گئی۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں پولیس موبائل میں آنے والے مدعی شخص کی فائرنگ سے نامزد ملزم ہلاک

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی دبئی کے بعد امریکا میں بھی جائیداد کا انکشاف ہوا تھا۔ امریکا میں موجود یہ جائیداد علیمہ خان نے 2004 میں خریدی مگر جون 2017 تک پاکستانی ٹیکس حکام کے سامنے ظاہر نہیں کی تھی۔

The publish دبئی اورامریکا میں اثاثے جائز ذرائع اورظاہر کردہ کاروباری آمدن سے بنائے، علیمہ خان appeared first on ایکسپریس اردو.

Download WordPress Themes Free
Free Download WordPress Themes
Premium WordPress Themes Download
Free Download WordPress Themes
free online course
download intex firmware
Download Best WordPress Themes Free Download
online free course

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں