دادی کی خواہش پر بھارت جانے والا 13 سال سے جیل میں قید 10

دادی کی خواہش پر بھارت جانے والا 13 سال سے جیل میں قید

 لاہور: دادی کی خواہش پر ان سے ملنے کے لیے بھارت جانے والا کراچی کا محمد فہد گزشتہ 13سال سے بھارتی جیل میں قید ہے اوراس کا خاندان اس کی واپسی کی راہ دیکھ رہا ہے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے رہائشی محمد فہد کی والدہ زبیدہ خانم کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا اپنی دادی کی خواہش پر ان سے ملنے جنوبی بھارت گیا جہاں اس پر مختلف مقدمات تھوپ دیئے گئے ہیں۔

فہد کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا فروری 2006ء میں اپنی دادی سے ملنے جنوبی بھارت کے علاقے کیلیکٹ گیا جہاں سے بھارتی فورسز نے اسے اپنی حراست میں لے لیا۔ ابتداء میں فہد پر دہشت گردی سمیت مختلف الزامات لگائے گئے لیکن وقتاً فوقتاً وہ الزامات غلط ثابت ہوتے گئے اور اب صرف ایک مقدمہ بچا ہے لیکن جس پولیس اہلکار نے مقدمہ درج کروایا وہ اس کی پیشی پرآ ہی نہیں رہا۔

فہد کی والدہ زبیدہ خانم کے مطابق وہ حکومت سمیت ہر فورم پر التجا کرچکی ہیں کہ ان کے بیٹے کو بھارت کی قید سے آزاد کروایا جائے لیکن تاحال اس کی مدد کسی نے نہیں کی۔اس موقع پر فہد کی والدہ نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ اس کی زندگی میں اس کے بیٹے کو چھڑوایا جائے تاکہ وہ اس کی شکل دیکھ سکے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان 5 سال نکال لے یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، آصف زرداری

زبیدہ خانم کا مزید کہنا تھا کہ اس سال 25 فروری کو فہد کوبھارتی جیل میں قید ہوئے 13سال مکمل ہوجائیں گے۔

The put up دادی کی خواہش پر بھارت جانے والا 13 سال سے جیل میں قید appeared first on ایکسپریس اردو.

Download Best WordPress Themes Free Download
Free Download WordPress Themes
Premium WordPress Themes Download
Download Premium WordPress Themes Free
free online course
download coolpad firmware
Download Best WordPress Themes Free Download
free download udemy course

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں