خود ہی قتل کرگئے اور خود ہی مدعی بن گئے ؟ساہیوال سانحہ، جاں بحق ہونے والی خواتین کے زیورات کہاں گئے؟ہمارے ساتھ کیا سلوک کیاجارہاہے؟مقتول کے بھائی کے افسوسناک انکشافات 19

خود ہی قتل کرگئے اور خود ہی مدعی بن گئے ؟ساہیوال سانحہ، جاں بحق ہونے والی خواتین کے زیورات کہاں گئے؟ہمارے ساتھ کیا سلوک کیاجارہاہے؟مقتول کے بھائی کے افسوسناک انکشافات

ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے خلیل کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری طرف سے کوئی ایف آئی آر نہیں کاٹی جا رہی الٹا ان کے خلاف ہی ایف آئی آر کاٹ دی گئی ہے، خلیل کے بھائی نے کہاکہ ہم ایف آئی آر کرانے گئے تو انہوں نے کہا کہ یہ نہیں کاٹی جائے گی کیونکہ سی ٹی ڈی والوں نے پہلے ہی ایف آئی آر کٹوا دی تھی، خلیل کے بھائی نے کہا کہ وہ لوگ خود ہی قتل کر گئے ہیں اور خود ہی مدعی بن گئے ہیں، یہ انصاف ہے، یہ دہشت گرد ہیں یا وہ دہشت گرد ہیں۔ نہ ہی ہمیں کوئی میڈیکل رپورٹ ملی ہے اور نہ ہی کوئی آئی ڈی کارڈ اور

نہ ہی کیش ملا ہے، نہ ہی بھابھی کا زیور مل رہا ہے اور گاڑی کا بھی کوئی پتہ نہیں چل رہا، کسی چیز کا ہمیں پتہ نہیں چل رہا، انہوں نے کہا کہ میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ خدارا آپ استعفیٰ دیں گھر جائیں اگر آپ کے بیٹے اس جگہ پر پڑے ہوتے تو آپ کیا کرتے۔ کسی آئی جی، کسی ڈی آئی جی یا کسی وزیر کا کوئی ہوتا تو وہ کیا کرتے۔ جن کے گھر میں تین تین چار چار میتیں جائیں وہ کیا کریں گے، ہمارا تو سب کچھ ختم ہو گیا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ یہ پرچہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف کٹوائیں اور چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمیں انصاف دلوائیں۔

مزید پڑھیں:  نیا ٹیبلیٹ ۔۔۔۔سام سنگ نے خاموشی سے نئی ڈیوائس متعارف کرادی ، حیرت انگیز فیچرز منظر عام پر آگئے

The publish خود ہی قتل کرگئے اور خود ہی مدعی بن گئے ؟ساہیوال سانحہ، جاں بحق ہونے والی خواتین کے زیورات کہاں گئے؟ہمارے ساتھ کیا سلوک کیاجارہاہے؟مقتول کے بھائی کے افسوسناک انکشافات appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download WordPress Themes Free
Free Download WordPress Themes
Free Download WordPress Themes
Download Nulled WordPress Themes
free download udemy course
download karbonn firmware
Download WordPress Themes
free online course

اپنا تبصرہ بھیجیں