خواتین ڈاکٹرز اور نرسوں کو  بلیک میل کرنے والے جعلی افسر کو 24 سال قید 10

خواتین ڈاکٹرز اور نرسوں کو  بلیک میل کرنے والے جعلی افسر کو 24 سال قید

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے لیڈی ڈاکٹرز اور نرسوں کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کر کے بھتہ وصول کرنے والے ملزم کو قید و جرمانے کی سزا سنا دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیڈی ڈاکٹرز اور نرسوں کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کر کے بھتہ وصول کرنے والے ملزم کو قید و جرمانے کی سزا سنا دی، عدالت نے ملزم کو مجموعی طور پر 24 سال قید اور 7 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

ملزم عبدالوہاب عرف فیصل نیازی عرف کیپٹن نبیل کے خلاف مقدمے میں مجموعی طور پر 31 گواہوں نے اپنے بیانات قلمبند کروائے، اور جرم ثابت ہونے پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج شیخ سجاد احمد نے ملزم کو سزا سنائی۔ عدالت کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں ملزم کو انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت 14 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 6 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔

ملزم کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 419 کے تحت ملزم کو 7 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جب کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید Three ماہ قید کاٹنا ہوگی۔ ملزم کو ٹیلیگرافک ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھی 3 سال قید اور ایک سال جرمانہ کی سزا سنائی گئی، جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید Three ماہ جیل میں گزارنا ہوں گے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو دی گئی تمام سزاوں پر بیک وقت عملدرآمد ہو گا۔

مزید پڑھیں:  کشمیریوں کے قتل عام پر دنیا اتنی بے حس نہیں رہ سکتی، وزیر خارجہ

ملزم کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے تھانہ گوالمنڈی میں 2015 میں مقدمہ درج کروایا تھا، جس میں ملزم کیخلاف لیڈی ڈاکٹرز کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرنے، نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے اور بھتہ مانگنے، خود کو ملٹری انٹیلی جنس کا افسر ظاہر کرنے کے الزامات تھے۔

ملزم عبدالوہاب کو سی آئی اے پولیس نے ناران سے گرفتار کیا تھا، اور گرفتاری کے وقت پولیس نے ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور تصاویر بھی برآمد کیں۔

The put up خواتین ڈاکٹرز اور نرسوں کو  بلیک میل کرنے والے جعلی افسر کو 24 سال قید appeared first on ایکسپریس اردو.

Download WordPress Themes
Download Premium WordPress Themes Free
Premium WordPress Themes Download
Download WordPress Themes Free
online free course
download lenevo firmware
Download WordPress Themes Free
free online course

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں