خلیل کے بچوں کے ہسپتال سے گھر پہنچنے پر ایک مرتبہ پھر کہرام مچ گیا ،اہل خانہ اور رشتہ دار بچوں کوگلے لگاکر روتے رہے 21

خلیل کے بچوں کے ہسپتال سے گھر پہنچنے پر ایک مرتبہ پھر کہرام مچ گیا ،اہل خانہ اور رشتہ دار بچوں کوگلے لگاکر روتے رہے

لاہور( این این آئی) ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے خلیل کے بچوں کے ہسپتال سے گھر پہنچنے پر ایک مرتبہ پھر کہرام مچ گیا اور اہل خانہ اور رشتہ دار بچوں کوگلے لگاکر روتے رہے ، خلیل اور ذیشا ن کے گھروں پر دوسرے روز بھی تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ساہیوال میں سی ٹی کی جانب سے مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے خلیل کا بیٹا عمیر اور بیٹی منیبہ زخمی ہو گئے تھے جنہیں پہلے ساہیوال کے مقامی ہسپتال میںطبی امداد دی گئی اور اس کے بعد وزیر اعلیٰ کے

حکم پر اتوار کے روز صبح پانچ بجے جنرل ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیااور دونوں ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔گزشتہ روز عمیر اور منیبہ کو ہسپتال سے ڈسچارج کر کے گھر منتقل کر دیا گیا تاہم دونوں کے گھر پہنچنے پر گھر میں ایک مرتبہ پھر کہرام مچ گیا اور اہل خانہ اور رشتہ دار بچوں کو گلے لگا کر روتے رہے ۔ علاوہ ازیں خلیل اور ذیشان کے گھروں پر تعزیت کے لئے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا جس سے فضاء سوگوار رہی ۔ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے بھی اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

مزید پڑھیں:  وزارت توانائی کی ملک میں بجلی چوروں کے خلاف مہم ناکامی سے دوچار،نادہندگان کے خلاف مہم سے بجلی بقایا جات کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گئے

The put up خلیل کے بچوں کے ہسپتال سے گھر پہنچنے پر ایک مرتبہ پھر کہرام مچ گیا ،اہل خانہ اور رشتہ دار بچوں کوگلے لگاکر روتے رہے appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download Best WordPress Themes Free Download
Download Premium WordPress Themes Free
Download WordPress Themes
Download Best WordPress Themes Free Download
free download udemy paid course
download mobile firmware
Premium WordPress Themes Download
free download udemy course

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں