حکومت کونواز شریف اور آصف زرداری سے معاملہ طے کرنے کیلئے شدید دبا ؤکاسامنا،بڑے فیصلے کا اعلان کردیاگیا 16

حکومت کونواز شریف اور آصف زرداری سے معاملہ طے کرنے کیلئے شدید دبا ؤکاسامنا،بڑے فیصلے کا اعلان کردیاگیا

جہلم(آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری سے معاملہ طے کرنے کیلئے شدید دبا ؤہے،عمران خان نے پارٹی کے اندر اور باہر واضح کیا کہ کوئی سودے بازی نہیں ہوگی،عوام نے عمران خان کی قیادت میں ایک مافیا کو شکست دے دی ہے، اب ان دونوں کی چیخیں آسمان تک جارہی ہیں ، وزیراعظم عمران خان کسی کے دبا ؤمیں نہیں آئے اور نہ آئیں گے۔جہلم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں دو خاندانوں کا مافیا بیٹھا ہوا تھا ایک نواز شریف اور دوسرے آصف زرداری۔ نواز شریف نے کاغذی کمپنیاں بناکر منی لانڈرنگ کی جبکہ زرداری نے کاغذی کمپنیاں بنائیں جو لوگوں سے کمیشن لیتی تھیں، ان کی 7 نسلوں میں کسی نے کام نہیں کیا، تاہم عوام نے عمران خان کی قیادت میں ایک مافیا کو شکست دے دی ہے، اب ان دونوں کی چیخیں آسمان تک جارہی ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف معاملہ ختم کرنے کے لیے حکومت پر بہت دبا ؤ ہے ، ہر شخص روز اٹھ کر کہتا ہے کہ اسمبلی بھی چلانی ہوتی ہے، ان دونوں سے کچھ لے دے کرکے معاملہ ختم کرو، بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہاتھ ہلکا رکھو سیاست بہت تلخ ہوجاتی ہے، میں ان لوگوں سے کہتا ہوں کہ اگر کچھ لے دے کر سمجھوتہ کرنا تھا تو پھر ہم نے عمران خان کو وزیراعظم بنایا ہی کیوں ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کسی کے دبا ؤمیں نہیں آئے اور نہ آئیں گے، وہ واحد آدمی ہیں جنہوں نے پارٹی کے اندر اور باہر یہ واضح کیا کہ کوئی سودے بازی نہیں ہوگی اور احتساب منطقی انجام تک پہنچے گا۔ عمران خان نے پارٹی کے اندر اور باہر واضح کیا کہ کوئی سودے بازی نہیں ہوگی،عوام نے عمران خان کی قیادت میں ایک مافیا کو شکست دے دی ہے

مزید پڑھیں:  یہ سیاستدان بہت اچھا کام کر رہا ہے ، جانتے ہیں صدر مملکت نے کس کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ، یہ عمران خان نے نہیں بلکہ ۔۔۔۔

The publish حکومت کونواز شریف اور آصف زرداری سے معاملہ طے کرنے کیلئے شدید دبا ؤکاسامنا،بڑے فیصلے کا اعلان کردیاگیا appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download Premium WordPress Themes Free
Download Best WordPress Themes Free Download
Download Premium WordPress Themes Free
Premium WordPress Themes Download
online free course
download lava firmware
Free Download WordPress Themes
udemy paid course free download

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں