حکومت نے کشکول لیا ہوا ہے کام نہیں آتا تو نوکری کیوں کرتے ہیں، آصف زرداری 25

حکومت نے کشکول لیا ہوا ہے کام نہیں آتا تو نوکری کیوں کرتے ہیں، آصف زرداری

بدین: سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہاتھ میں کشکول پکڑ رکھا ہے تاہم کام نہیں آتا تو نوکری کیوں کرتے ہیں۔

بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کا کہنا تھا کہ دل چاہتا ہے کہ مادری زبان میں بات کروں لیکن اسلام آباد والے اندھے، گونگے اور بہرے ہیں لہذا مجھے اردو میں بات کرنی پڑتی ہے تاکہ وہ کچھ سمجھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ کپتان کے آنے سے پہلے اسٹاک مارکیٹ 90 بلین ڈالر تھی، 50 بلین ڈالر اسٹاک مارکیٹ سے اڑ گیا، حکمرانوں نے کشکول لیا ہوا ہے، کام نہیں آتا تو نوکری کیوں کرتے ہو،  مجھے کرکٹ نہیں آتی تو میں نے کھیلنے کی بھی کوشش نہیں کی۔

آصف زدراری نے کہا کہ مجھ پر الزام لگاؤ کہ میں نے تمام صوبوں کو حق دیا، کیس چلاؤ اور پھانسی چڑھادو، مجھے قبول ہے لیکن بکری شکری کا ڈرامہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی باتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن نے جیل سے بیٹھ کر الیکشن لڑا، عوام کی ذمہ داری قبر تک نبھاتے رہیں گے جب کہ بی بی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کا مشن آگے لے کر جاناہے۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای پاکستان کو 3.2 ارب ڈالر تیل اُدھار دے گا، اعلان ولی عہد دورے پر کریں گے

The publish حکومت نے کشکول لیا ہوا ہے کام نہیں آتا تو نوکری کیوں کرتے ہیں، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.

Premium WordPress Themes Download
Free Download WordPress Themes
Download Premium WordPress Themes Free
Download WordPress Themes Free
free download udemy paid course
download mobile firmware
Free Download WordPress Themes
ZG93bmxvYWQgbHluZGEgY291cnNlIGZyZWU=

اپنا تبصرہ بھیجیں