حکومتی اخراجات میں اضافے کی وجہ سے منی بجٹ لایا جارہا ہے، شاہد خاقان عباسی 18

حکومتی اخراجات میں اضافے کی وجہ سے منی بجٹ لایا جارہا ہے، شاہد خاقان عباسی

 اسلام آباد: مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کی آمدنی نہیں اورافراط زر سے حکومت کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے اب ان اخراجات کو پورا کرنے کیلیےیہ منی بجٹ میں بوجھ عوام پر ڈال رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ یو میہ ڈائریکٹ خسارہ ایک ارب روپے ہے یہ دوسرا مہینہ ہے معیشت تباہی کی طرف جارہی ہے ملک میں اب نہ نوکریاں نہ کاروبار کے مواقع ہیں ہمیں امید کی کوئی کرن نظر نہیں آتی کیونکہ حکومت کی معاشی پالیسی کیا  ہیں کوئی نہیں بتا سکتا، ان کے وزیروں میں نہ اہلیت ہے نہ ہی قابلیت کہ معاشی امور کو سنبھالیں، ایک جے آئی ٹی  بنائی جائے جو حکومتی نااہلی کا تعین کرے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دھاندلی سے آنے والی نا اہل حکومت  نے اب تک سیکڑوں ارب روپے کا نقصان کیا ہے ، یو میہ ڈائریکٹ خسارہ ایک ارب روپے ہے جب کہ ہم نے  اربوں روپے کی بچت کی، انہوں نے کہا کہ اضافی ٹیکس لگانا اورافراط زر بڑھانا عوام یا ملک کے مفاد میں نہیں عوام میں مزید بوجھ  برداشت کرنے کی سکت نہیں ہےبس حکومت کے پاس ایک ہی راستہ  ہے کہ ترقی کی شرح کو بڑھائے۔

مزید پڑھیں:  سانحہ صفورا؛ فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے ملزمان کی اپیلیں مسترد

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ جس کو دبانا ہو اس کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جاتا ہے، ہم نے اپنی حکومت میں ای سی ایل پر پانچ منٹ سے زیادہ نہیں لگائے لیکن  اب کابینہ میں گھنٹوں ای سی ایل پر بحث ہوتی ہے، ای سی ایل کے علاوہ بھی کابینہ کے پاس کرنے کو بہت کام ہوتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں ملک میں ایل این جی لانے کا ذمے دار ہوں جو پوچھنا ہے نیب نے جو پوچھنا ہے مجھ سے پوچھے اگر ایل این جی نہ لاتے تو ملک میں توانائی کا بحران حل نہ ہوتا۔

The submit حکومتی اخراجات میں اضافے کی وجہ سے منی بجٹ لایا جارہا ہے، شاہد خاقان عباسی appeared first on ایکسپریس اردو.

Premium WordPress Themes Download
Premium WordPress Themes Download
Download Premium WordPress Themes Free
Download Premium WordPress Themes Free
free download udemy course
download huawei firmware
Free Download WordPress Themes
free download udemy paid course

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں