حکومتی اجازت نہ ملنے پر تین ملکی کبڈی سیریز کا وینیو اور شیڈول تبدیل 16

حکومتی اجازت نہ ملنے پر تین ملکی کبڈی سیریز کا وینیو اور شیڈول تبدیل

 لاہور: حکومتی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے تین ملکی کبڈی سیریز کا وینیو اور شیڈول تبدیل کر دیا گیا، سیریز کا افتتاحی میچ eight جنوری کو جھنگ کی بجائے اب 10 جنوری کو بہاولپور میں ہوگا۔

ایکسپریس کے مطابق تین ملکی کبڈی سیریز کے تحت پاکستان، بھارت اور ایران کی ٹیموں کے درمیان انٹرنیشنل کبڈی سیریز eight جنوری سے شروع ہو کر 14 جنوری تک پاکستان کے مختلف شہروں میں ہونا تھی۔

ذرائع کے مطابق سیریز کا پہلا میچ جھنگ میں شیڈول تھا تاہم وزارت داخلہ کی طرف سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان یہ میچ نہیں ہوسکے گا۔ اب دونوں ٹیمیں 10 جنوری کو بہاولپور میں ایک دوسرے کے درمیان ایکشن میں دکھائی دیں گی، اسی روز پاکستان گرین کا میچ ایران کے ساتھ ہوگا۔

11 جنوری کو بھی سیریز کے مزید 2 میچز ساہیوال میں کھیلے جائیں گے، پاکستان گرین کا مقابلہ بھارت جب کہ پاکستان وائٹ کا میچ ایران کے ساتھ ہوگا۔ 13 جنوری کو سیریز کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلے لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ ابتدائی میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

The submit حکومتی اجازت نہ ملنے پر تین ملکی کبڈی سیریز کا وینیو اور شیڈول تبدیل appeared first on ایکسپریس اردو.

Download WordPress Themes
Download WordPress Themes Free
Free Download WordPress Themes
Download Nulled WordPress Themes
free download udemy course
download intex firmware
Download Nulled WordPress Themes
free download udemy paid course
مزید پڑھیں:  ہاکی ورلڈ کپ؛ پاکستان کو ہالینڈ کے ہاتھوں 1-5 سے شکست

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں