حسن علی اور سرفراز نے نیا ریکارڈ بنا کر تاریخ رقم کردی 30

حسن علی اور سرفراز نے نیا ریکارڈ بنا کر تاریخ رقم کردی

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں کپتان سرفراز احمد اور حسن علی نے عمدہ شراکت قائم کر کے پاکستان کے لیے نیا ریکارڈ قائم کردیا،90رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کی جانب سے نویں وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا،حسن علی نے 5 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 59رنز بنائے،سرفراز نے 41رنز کی اننگز کھیلی ،ڈربن میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی

دعوت دی تو 112 رنز پر پاکستان کی آٹھ وکٹیں گر چکی تھیں اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ پاکستانی ٹیم 150رنز بھی نہیں بنا سکے گی۔تاہم اس موقع پر کپتان سرفراز اور حسن نے عمدہ بیٹنگ کر کے جنوبی افریقی ٹیم کے ارمانوں کو خاک میں ملا کر پاکستان کو معقول مجموعے تک رسائی دلا دی۔دونوں کھلاڑیوں نے 90رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کی جانب سے نویں وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔حسن علی نے 59 اور سرفراز نے 41رنز کی اننگز کھیلی۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے نویں وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ شعیب ملک اور محمد سمیع کے پاس تھا جنہوں نے 2007 میں سنچورین کے مقام پر جنوبی افریقہ کے خلاف ہی یہ ریکارڈ بنایا تھا۔یہ ناصرف اس وکٹ کے لیے پاکستان کی جانب سے ریکارڈ ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ڈربن میں بھی نویں وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ ہے۔ون ڈے کرکٹ میں نویں وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت کا عالمی ریکارڈ سری لنکا کے اینجلو میتھیوز اور لاستھ ملنگا کے پاس ہے جنہوں نے 2010 میں 132 رنز کی پارٹنرشپ قائم کر کے میزبان آسٹریلیا سے یقینی فتح چھین لی تھی۔

مزید پڑھیں:  چین کا سرکاری اور نجی سطح پر پاکستانی بیروزگاروں کیلئے کونسا شاندار کام کر رہا ہے ؟ پاکستانی عوام کیلئے بڑی خوشخبری

The put up حسن علی اور سرفراز نے نیا ریکارڈ بنا کر تاریخ رقم کردی appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download Premium WordPress Themes Free
Download WordPress Themes Free
Premium WordPress Themes Download
Download Premium WordPress Themes Free
udemy course download free
download mobile firmware
Download WordPress Themes
udemy paid course free download

اپنا تبصرہ بھیجیں