جوہانسبرگ ٹیسٹ، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے صرف 2 وکٹیں درکار 29

جوہانسبرگ ٹیسٹ، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے صرف 2 وکٹیں درکار

جوہانسبرگ ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 381 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں قومی ٹیم کی آخری اننگز جاری ہے۔ 

پاکستان کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کی ہزیمت سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے، پروٹیز نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 381 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں آدھی قومی ٹیم 162 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

قومی ٹیم نے چوتھے روز Three وکٹ پر 153 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو 9 رنز کے اضافے کے بعد ہی بابراعظم 21 رنز بنانے کے بعد اولیئر کا شکار بن گئے جب کہ اگلی ہی گیند پر کپتان سرفراز احمد بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ اسد شفیق کی ہمت بھی 65 رنز پر جواب دے گئی۔ فہیم اشرف بھی 15 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دیدی

دوسری اننگز میں میزبان ٹیم 303 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پہلی اننگز میں 77 رنز کی برتری کی بدولت 381 رنز کا بڑا ہدف کھڑا کردیا، ڈی کوک 129 اور ہاشم آملہ 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے  فہیم اشرف اور محمد عباس نے 3،Three جب کہ محمد عامر 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام رہی تھی، میزبان ٹیم کی جانب سے four کیچ ڈراپ اور ایک رن آؤٹ کا موقع ضائع کرنے کے باوجود قومی ٹیم پہلی اننگز میں 185 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ قومی ٹیم کی جانب سے سرفراز احمد 50، بابر اعظم 49 اور امام الحق 43 کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا تھا، پروٹیز کی جانب سے اولیوائر نے 5، فلینڈر نے Three اور رباڈا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:  ایشین رسہ کشی چیمپئن شپ پاکستان نے جیت لی، بھارت تیسرے نمبر پر

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ جنوبی افریقا نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی 

جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز میں ایڈن مارکرم 90 ، ہاشم آملہ 41، بروین 49 اور زوبایر حمزہ کے 41 رنز کی بدولت 262 رنز بنانے میں کامیاب رہی تھی۔ قومی ٹیم کی جانب سے فہیم اشرف نے 3، حسن علی، محمد عباس اور محمد عامر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

واضح رہے کہ ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور یوں جنوبی افریقا کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

The submit جوہانسبرگ ٹیسٹ، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے صرف 2 وکٹیں درکار appeared first on ایکسپریس اردو.

Free Download WordPress Themes
Free Download WordPress Themes
Download Premium WordPress Themes Free
Premium WordPress Themes Download
lynda course free download
download samsung firmware
Download WordPress Themes Free
udemy paid course free download

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں