جوش ہیزل ووڈ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر 12

جوش ہیزل ووڈ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

آسٹریلوی پیسر جوش ہیزل ووڈ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

آسٹریلوی پیسر بدستور کمر کی انجری سے نجات پانے کے لئے کوشاں ہیں، مارچ کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے والی بھارت کے خلاف سیریز میں انہیں نہ کھلانے کا فیصلہ پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ جوش ہیزل ووڈ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے،وہ بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز سے پہلے ہی باہر ہوگئے تھے۔  اب فیصلہ ہوا ہے کہ انہیں پاکستان کے خلاف یو اے ای میں شیڈول 5 ون ڈے میچز میں کھلانے کا خطرہ مول نہیں لیا جائے گا۔

جوش ہیزل ووڈ کا کہنا ہے جمعہ کو نیا اسکین کروائے جانے پر صورتحال واضح ہوگی، تاہم مسلسل بہتری کی طرف گامزن ہوں، پوری کوشش کروں گا کہ ورلڈکپ سے سے قبل وارم اپ میچ کھیلنے کے قابل ہو جاؤں، اگر ایسا موقع مل گیا توردھم میں آنا مشکل نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ مارچ میں آسٹریلوی ٹیم نے بھارت کے بعد یو اے ای میں پاکستان کے ساتھ بھی 5 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔

The put up جوش ہیزل ووڈ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر appeared first on ایکسپریس اردو.

Free Download WordPress Themes
Download Premium WordPress Themes Free
Download Best WordPress Themes Free Download
Download WordPress Themes Free
udemy paid course free download
download coolpad firmware
Download Nulled WordPress Themes
lynda course free download
مزید پڑھیں:  نجم سیٹھی کو پی ایس ایل کی یاد ستانے لگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں