جب بھی رنبیر کپور کی آنکھوں میں دیکھتی ہوں میں اپنے ڈائیلاگ بھول جاتی ہوں ، بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کا اعتراف 14

جب بھی رنبیر کپور کی آنکھوں میں دیکھتی ہوں میں اپنے ڈائیلاگ بھول جاتی ہوں ، بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کا اعتراف

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور اپنے قریبی تعلقات کے حوالے سے زیادہ گفتگو نہیں کرتے لیکن پھر بھی ان کے معاشقے کے چرچے زبان زد عام ہیں ۔ عالیہ بھٹ اس وقت اپنی نئی فلم ’گلی بوائے‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں ، جس میں وہ رنویر سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں ۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ دکن کرونیکل کی رپورٹ کے مطابق فلم کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے رنبیر اور ان کے اہلخانہ کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اُن لوگوں کی کمپنی بہت انجوائے کرتی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ رنبیر کی والدہ نیتو سنگھ ایک دوست کی طرح ہیں جبکہ رشی کپور کا اپنا ایک دلچسپ انداز ہے ، جو بہت محظوظ کرتا ہے ۔

جب عالیہ سے رنبیر کپور کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’میں نے رنبیر جیسا بہترین اور حقیقی اداکار نہیں دیکھا ، یہ میں اس لیے نہیں کہہ رہی کیونکہ مجھے وہ پسند ہیں بلکہ ان کی شخصیت اور اداکاری سے ہر کوئی ہی متاثر ہے‘۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’وہ بہت نرم مزاج اور بے فکر رہتے ہیں ، لیکن جب سیٹ پر ہوتے ہیں تو ان کی تمام تر توجہ کام پر ہوتی ہے اور اس کے علاوہ وہ کہیں اور دھیان نہیں دیتے‘۔

عالیہ کا کہنا تھا کہ ’مجھے عام طور پر اپنے ڈائیلاگز جلدی یاد ہوجاتے ہیں اور میں پرفارمنس دیتے ہوئے اپنی لائنز نہیں بھولتی لیکن جب میں رنبیر کو دیکھتی ہوں تو اُس وقت میں اپنے ڈائیلاگز بھول جاتی ہوں کیونکہ رنبیر جب بھی کوئی تاثر دیتے ہیں تو میں انہیں دیکھتی رہ جاتی ہوں ، ان کی آنکھوں میں بہت سچائی اور سادگی ہے‘۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس ایک انٹرویو کے دوران رنبیر کپور نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ عالیہ بھٹ کی حقیقی زندگی اور اداکاری کے بے انتہا دیوانے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  ایکشن فلم ” ایکس مین ڈارک فیونکس “کاٹریلر جاری

رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے درمیان قربتیں ایان مکھرجی کی فلم ’برہماسترا‘ کی شوٹنگ کے دوران بڑھیں اور رنبیر نے عالیہ بھٹ سے اپنے دل کی بات کی جسے اداکارہ نے قبول کرلیا ۔ دوسری جانب عالیہ کے والد اور ہدایت کار مہیش بھٹ نے بھی اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ ان کی صاحبزادی اور رنبیر کپور کے درمیان محبت کا رشتہ ہے ۔

برطانوی جریدے ٹیلی گراف کو انٹرویو دیتے ہوئے مہیش بھٹ نے کہا تھا ، ‘عالیہ اور رنبیر ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور اس کو سمجھنے کے لیے کسی ذہانت کی ضرورت نہیں’ ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا ، ‘مجھے رنبیر پسند ہے ، وہ ایک بہت اچھا لڑکا ہے ، وہ اپنے رشتے کو کیسے آگے بڑھاتا ہے ، یہ ان پر منحصر ہے ، وہ سمجھدار ہے’۔

The submit جب بھی رنبیر کپور کی آنکھوں میں دیکھتی ہوں میں اپنے ڈائیلاگ بھول جاتی ہوں ، بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کا اعتراف appeared first on Urdu News.

Download Best WordPress Themes Free Download
Download Best WordPress Themes Free Download
Download Premium WordPress Themes Free
Free Download WordPress Themes
udemy free download
download intex firmware
Download Best WordPress Themes Free Download
online free course

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں