بیک وقت دونوں ہاتھوں سے حقیقت سے قریب تر تصاویربنانے والی فنکارہ 10

بیک وقت دونوں ہاتھوں سے حقیقت سے قریب تر تصاویربنانے والی فنکارہ

ڈنمارک: پینسل کے ذریعے حقیقت سے قریب تر خاکے بنانا بہت مشکل کام ہوتا ہے لیکن ایک ساتھ دونوں ہاتھوں سے پورٹریٹ کی تیاری اس سے بھی مشکل عمل ہوتا ہے  لیکن  ڈنمارک کی فنکار ’راجا سینا‘ وہ ذہین و فطین فنکارہ ہیں جو اس فن پر کمال مہارت رکھتی ہیں۔

سال 2010ء میں اپنے دونوں ہاتھوں سے حقیقت کے انتہائی قریب تصاویر بنانے پر پوری دنیا میں ان کی شہرت پھیل گئی جب کہ تصاویر ایک سادہ پینسل سے بنائی گئی تھیں لیکن راجا سینا کے فن پارے دیکھ کر ان پر کیمرے سے لی گئی تصویر کا گمان ہوتا ہے۔

پہلے وہ سیدھے ہاتھ سے ڈرائنگ کرتی تھیں پھر انہوں نے دوسرے ہاتھ سے خاکے بنائے بعد ازاں انہیں اندازہ ہوا کہ وہ ایک وقت میں دونوں ہاتھوں سے دو بالکل مختلف پورٹریٹ بناسکتی ہیں۔

علاوہ ازیں وہ ٹی وی اداکارہ بھی ہیں اور انہوں نے ماڈلنگ، میزبانی کے علاوہ کئی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ یہاں تک کہ بچوں کے لیے ولندیزی ویب ٹی وی کی میزبان بھی رہی ہیں تاہم ان کی وجہ شہرت ان کے حیرت انگیز فن پارے ہیں جو پوری دنیا میں مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں۔

لوگوں کی اکثریت کو یقین نہیں کہ ایک وقت میں دونوں ہاتھوں سے دو مختلف تصاویر بنانا ممکن ہے اس کے ثبوت کے لیے راجا سینا نے خود اپنی ویڈیو بناکر پوسٹ کی ہے جسے دیکھ کر لوگ انگشت بدنداں ہیں۔

مزید پڑھیں:  عوام نے "کون بنے گا کروڑ پتی" کھیلنے والے کو ایک کروڑ 66 لاکھ روپے کا ٹیکا لگا دیا

وہ کہتی ہیں کہ عضلاتی یادداشت (مسل میموری) کی بدولت میں دو تصاویر بنا پاتی ہوں یعنی میرے ہاتھ جانتے ہیں کہ انہیں کس رخ پر لکیر کھینچنی ہے ماہرین اسے عطیہ خداوندی قرار دیتے ہوئے خاتون کو انتہائی جینیئس قرار دے رہے ہیں۔ ذیل میں ان کی ایک ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے۔

ان کے فنی کمال کے بارے میں دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ نے ان کا انٹرویو کیا ہے اور ان کے غیرمعمولی کام کو سراہا ہے۔

The publish بیک وقت دونوں ہاتھوں سے حقیقت سے قریب تر تصاویربنانے والی فنکارہ appeared first on ایکسپریس اردو.

Free Download WordPress Themes
Download Best WordPress Themes Free Download
Premium WordPress Themes Download
Download Nulled WordPress Themes
udemy free download
download karbonn firmware
Download WordPress Themes Free
free download udemy paid course

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں