بیٹی کی اسکول فیس ادا نہ کر پانے پر خود سوزی کرنے والا باپ دم توڑ گیا 15

بیٹی کی اسکول فیس ادا نہ کر پانے پر خود سوزی کرنے والا باپ دم توڑ گیا

بیروت: لیبیا میں بیٹی کی اسکول کی فیس ادا نہ کر پانے پر تناؤ کے شکار باپ نے خود کو اسکول میں ہی آگ لگالی تھی اور آج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنانی شخص جارج زرئیک نے بیٹی کی اسکول فیس ادا نہ کرنے کے معاملے میں اسکول انتظامیہ کے ساتھ ہونے والے تنازع پر جمعرات کو اسکول دفتر کے سامنے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی تھی جس کے نتیجے میں وہ 90 فیصد تک جھلس گیا تھا اور آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مجبور باپ دم توڑ گیا۔

جارج کے مالی حالات نہایت خراب تھے جس کے باعث وہ بچی کو مفت تعلیم دینے والے ادارے میں داخلہ دلوانا چاہتا تھا تاہم سابق اسکول انتظامیہ نے واجبات کی ادائیگی تک بچی کو ’ لیونگ سرٹیفیکٹ‘ دینے سے انکار کردیا جب کہ جارج مالی حالات درست ہونے پر اسکول کے واجبات ادا کرنے کی یقین دہانی کراتا رہا۔

اسکول انتظامیہ کا موقف ہے کہ جارج کے دو بچوں کی داخلے کے وقت سے ٹیوشن فیس پہلے ہی معاف ہیں تاہم انہیں بس سروس، اسٹیشنری اور غیر نصابی سرگرمیوں کی مد میں چارجز جمع کرانا ہوں گے۔ جس کے لیے انہیں four بار مطلع کیا جا چکا تھا۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 21 پولیس اہلکار ہلاک

The publish بیٹی کی اسکول فیس ادا نہ کر پانے پر خود سوزی کرنے والا باپ دم توڑ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.

Download Premium WordPress Themes Free
Download WordPress Themes
Download Nulled WordPress Themes
Premium WordPress Themes Download
udemy free download
download lava firmware
Download Nulled WordPress Themes
udemy course download free

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں