بیوی کے قتل کے الزام میں بالی ووڈ ہدایت کار گرفتار 19

بیوی کے قتل کے الزام میں بالی ووڈ ہدایت کار گرفتار

چنائی: تمل فلموں کے ہدایت کار بالاکرشنا کو ان کی بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا ہے۔

پولیس کمشنر چنائی کے مطابق فلمساز بالا کرشنا کی اہلیہ 35 سالہ اداکارہ سندھیا 19 جنوری کو لاپتہ ہوگئی تھی، سندھیا کی والدہ کی رپورٹ درج کرانے پر جب تحقیقات شروع کی گئیں تو 21 جنوری کو اداکارہ کی لاش کے ٹکڑے مختلف جگہوں سے ملے، پولیس نے سندھیا کے پاؤں پر بنے ’’ٹیٹو‘‘سے اس کی شناخت کی۔

پولیس نے تفتیش کا دائرہ بڑھاتے ہوئے اداکارہ کے شوہر بالا کرشنا کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سندھیا کو اس کے شوہر نے ہی موت کے گھاٹ اتارا ہے  اور لاش کے ٹکڑے کرکے مختلف جگہوں پر پھینک دئیے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزم بالا کرشنا کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا جس کی وجہ سے گھر میں آئے روز جھگڑے ہوتے تھے تاہم 19 جنوری کو جھگڑا اتنا بڑھا کہ اس نے اپنی بیوی کوقتل کردیا۔ ملزم نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے اوراسی کی نشاندہی پر لاش کے مزید ٹکڑوں کی تلاش جاری ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کی لاش گھر سے برآمد

واضح رہے کہ سندھیا اوربالا کرشنا کی شادی دس برس قبل ہوئی تھی دونوں کے دو بچے ہیں۔ گھر میں ہونے والے لڑائی جھگڑوں کے باعث سندھیا نے گزشتہ برس بھی اپنے شوہر کے خلاف تشدد کے الزام میں شکایت درج کرائی تھی اور وہ اپنے شوہر سے طلاق لینا چاہتی تھی۔

مزید پڑھیں:  کپل شرما نے اپنی شادی کی ویڈیو یوٹیوب پرجاری کردی

The submit بیوی کے قتل کے الزام میں بالی ووڈ ہدایت کار گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.

Download Nulled WordPress Themes
Premium WordPress Themes Download
Premium WordPress Themes Download
Download Best WordPress Themes Free Download
udemy free download
download xiomi firmware
Premium WordPress Themes Download
udemy paid course free download

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں