بگ باس جیتنے پردپیکا کوتیزاب سے جلانے کی دھمکیاں 12

بگ باس جیتنے پردپیکا کوتیزاب سے جلانے کی دھمکیاں

ممبئی: بگ باس سیزن 12 کی ونردپیکا ککڑکو ٹوئٹر پر تیزاب سے جلائے جانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

بھارتی ٹی وی کے مقبول شو ’بگ باس‘ سیزن 12 کی ونر اداکارہ دپیکا ککڑ کے خلاف سوشل میڈیا پرشو میں دوسرے نمبر پرآنے والے سابق بھارتی کرکٹر شری سانت کے مداحوں نے محاذ کھولا ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شو کے اصلی ونر شری سانت تھے لیکن چینل انتظامیہ نے دپیکا کو جتوانے کے لیے دھاندلی کی ہے کیونکہ دپیکا اسی چینل کے ایک مقبول ترین شو کی ہیروئن رہ چکی ہیں۔ شری سانت کے ایک مداح نے تودپیکا سے نفرت میں ہر حد پار کرتے ہوئے انہیں ٹوئٹر پر تیزاب سے جلانے کی دھمکی دے ڈالی۔

اس خبر کوبھی پڑھیں: اداکارہ دپیکا نے مسلمان ہونے کی تصدیق کردی

دپیکا ککڑ کے مداح نے اس ٹوئٹ کو ممبئی پولیس کو ٹیگ کرکے پولیس کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے اور اس دھمکی کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے، جب کہ دپیکا نے بھی اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔

دوسری جانب شری سانت کی بیوی نے دھمکی بھرے اس ٹوئٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اور شری کو پورا یقین ہے کہ شری کا کوئی مداح ایسی حرکت نہیں کرسکتا یہ شخص کوئی اورہی ہے جو خود کو میرے شوہر کا مداح ظاہر کرکے دپیکا کو دھمکیاں دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  فواد اورماہرہ کی ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

واضح رہے کہ دپیکا ککڑ نے گزشتہ برس مسلمان اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کرنے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے تصدیق کی تھی۔

The put up بگ باس جیتنے پردپیکا کوتیزاب سے جلانے کی دھمکیاں appeared first on ایکسپریس اردو.

Download WordPress Themes
Premium WordPress Themes Download
Premium WordPress Themes Download
Download WordPress Themes Free
free download udemy paid course
download micromax firmware
Download Best WordPress Themes Free Download
online free course

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں