برٹش ائیر ویز کے بعد ایک اور بڑی یورپی ائیر لائن نے پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا 19

برٹش ائیر ویز کے بعد ایک اور بڑی یورپی ائیر لائن نے پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) برٹش ائیر ویز کی جانب سے پاکستان کے لیے پروازیں شروع کرنے کے اعلان کے بعد اب جرمنی کی ائیر لائن لفتھانسا کی جانب سے پاکستان میں پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی، اس ملاقات میں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پارلیمانی سطح پر روابط مسائل کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور اس لیے دونوں ملکوں کے

پارلیمانوں میں موجود دوستی گروپوں کو مزید مؤثر کردار ادا کرنا ہو گا۔ جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے سلیم مانڈوی والا کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر جرمنی کے سفیر نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کو بتایا کہ جرمنی کی مشہور ائیر لائن لفتھانسا پاکستان سے اپنی پروازوں کا آغاز کرنے کی خواہش مند ہے، انہوں نے کہا کہ ائیر لائن کے حکام کی ٹیم جائزہ لینے کے لیے پاکستان کاباقاعدہ دورہ کرے گی۔

The publish برٹش ائیر ویز کے بعد ایک اور بڑی یورپی ائیر لائن نے پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download WordPress Themes Free
Premium WordPress Themes Download
Premium WordPress Themes Download
Download WordPress Themes Free
udemy course download free
download lava firmware
Download WordPress Themes
lynda course free download
مزید پڑھیں:  امریکہ کاجنگی جنون نہ تھم سکا،امریکی فوج اب کہاں بھیجی جائیگی؟ ٹرمپ نے تہلکہ خیز حکم نامے پر دستخط کر دئیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں