بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر ایسی کونسی دو تصاویر شیئر  کر دیں جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی 11

بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر ایسی کونسی دو تصاویر شیئر کر دیں جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی بڑی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت صرف انڈے ڈی لیور کر رہی ہے اور وہ بھی سارے سڑے ہوئے۔بختاور بھٹوزرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر دو تصاویر شیئر کی ہیں جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی تصویر چرائی ہے یا پھر تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی تصویر چوری کی ہے۔ٹوئیٹ میں پہلی تصویر میں نظر آنی والی خاتون نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈ ہاتھ میں پکڑا ہے جبکہ دوسری تصویر میں بھی خاتون وہی ہیں مگر اس نے ہاتھ میں صحت انصاف کارڈ پکڑاہوا ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ صحت انصاف کارڈ والی تصویر کو وفاقی حکومت نے اشتہار کے طور پر اخبارات میں شائع کروایا ہے۔حیرت انگیز طور پر دونوں تصاویر ہر لحاظ سے ایک جیسی ہیں ان میں ذرہ برابر فرق نہیں، بس اگر فرق ہے تو کارڈز مختلف ہیں۔فتح نامی ٹوئٹر صارف نے صحت انصاف کارڈ والی تصویر کو فوٹو شاپ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بہت پہلے لائونچ ہوا تھا اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ یہ فوٹو شاپ فیصل جاوید کی کمپنی نے کیا ہے۔بختاوربھٹوزرداری نے اس ٹوئیٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اس پر کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت صرف انڈے ڈی لیور کر رہی ہے اور وہ بھی سارے سڑے ہوئے۔

مزید پڑھیں:  مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں،دھماکہ خیز اضافہ

The publish بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر ایسی کونسی دو تصاویر شیئر کر دیں جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download Best WordPress Themes Free Download
Download WordPress Themes
Download Premium WordPress Themes Free
Download Best WordPress Themes Free Download
udemy free download
download redmi firmware
Free Download WordPress Themes
lynda course free download

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں