ایوی ایشن ڈویژن کے ما تحت اداروں میں 41 ارب کی بے ضابطگیاں 10

ایوی ایشن ڈویژن کے ما تحت اداروں میں 41 ارب کی بے ضابطگیاں

 اسلام آباد:  ایوی ایشن ڈویژن کے ماتحت شعبوں میں 41 ارب روپے سے زائدکی مالی بے ضابطگیوں و بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈیٹر جنرل نے آڈٹ رپورٹ میں شدید مالی بحران سے دوچار شعبہ ہوابازی میں سالانہ اربوں کی مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی۔ آڈٹ رپورٹ 2017-18 کے مطابق قومی ایئرلائن میں 17 ارب 11 کروڑ، سول ایوی ایشن اتھارٹی میں 24ارب جبکہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس میں 24 کروڑ سے زائدکی مالی بے قاعدگیاں ہوئی ہیں۔ پی آئی اے انتظامیہ کی بد انتظامی کے باعث ایئر لائن کو اربوں روپے نقصان ہوا اور مجموعی خسارہ 350 ارب تک پہنچ گیا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے منیجمنٹ ٹرینی آفیسر کی20 خالی اسامیوںپر بغیر منظوری250 افراد کو بھرتی کرلیا جس سے پی آئی اے پرایک ارب 24کروڑ کا اضافی بوجھ پڑا۔ پی آئی اے پریمیئر سروس سے 5 ارب21کروڑکے اخراجات کے برعکس صرف2 ارب 33کروڑ روپے آمدن ہوئی۔

The submit ایوی ایشن ڈویژن کے ما تحت اداروں میں 41 ارب کی بے ضابطگیاں appeared first on ایکسپریس اردو.

Premium WordPress Themes Download
Download Nulled WordPress Themes
Free Download WordPress Themes
Premium WordPress Themes Download
ZG93bmxvYWQgbHluZGEgY291cnNlIGZyZWU=
download xiomi firmware
Download WordPress Themes
free online course
مزید پڑھیں:  پاکستان غیرقانونی سگریٹس کی سب سے بڑی مارکیٹ بن چکا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں