ایون فیلڈ ریفرنس پر سپریم کورٹ نے بہترین فیصلہ کیا ہے، شہباز شریف 10

ایون فیلڈ ریفرنس پر سپریم کورٹ نے بہترین فیصلہ کیا ہے، شہباز شریف

 اسلام آباد: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس پر سپریم کورٹ نے بہترین فیصلہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب کی اپیل مسترد ہونے پر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ہم سرخ رو ہوئے، سپریم کورٹ نے بہترین فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے سے قانون کی حاکمیت آگے چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ اپیل سنے گی اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے انصاف کی امید ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایون فیلڈریفرنس؛ نوازشریف اور مریم نواز کی سزا معطلی کیخلاف نیب اپیل خارج

فوجی عدالتوں کے حوالے سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر حکومت نے رابطہ کیا تو دیکھیں گے، فوجی عدالتوں کا قیام ہمارا ہی اقدام تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کی وجہ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں ملیں، آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشتگردی میں کمی آئی اور فوجی عدالتیں بننے سے دہشت گردوں میں خوف پیدا ہوا۔

The put up ایون فیلڈ ریفرنس پر سپریم کورٹ نے بہترین فیصلہ کیا ہے، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.

Download Nulled WordPress Themes
Download WordPress Themes Free
Premium WordPress Themes Download
Download Premium WordPress Themes Free
ZG93bmxvYWQgbHluZGEgY291cnNlIGZyZWU=
download huawei firmware
Download WordPress Themes Free
download udemy paid course for free
مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کا تھر کول منصوبہ کیس نیب کو بھیجنے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں